?️
غزہ (سچ خبریں) فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے اور انتہاپسند یہودیوں کو قدس کی اہانت کرنے سے روکنے کے لیئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے انتہاپسندانہ مارچ کو قدس کے قریب نہیں آنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی تحریک (پاپولر فرنٹ برائے لبریشن آف فلسطین) کے رہنما ماہر مظہر نے صہیونی مارچ کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا جسے "فلیگ مارچ” کہا جاتا ہے۔
سما نیوز ایجنسی نے مظہر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہم اس مارچ کے دوران بینیٹ اور صہیونی آبادکاروں کی انتہا پسند حکومت کو قدس کی سڑکوں تک نہیں جانے دیں گے اور انہیں اجازت نہیں دیں گے کہ مسجد اقصی کے صحن کی بے حرمتی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی نیشنل اور اسلامی فورسز نے سب کو مل کر صیہونی آبادکاروں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس فلسطینی عہدیدار نے مغربی کنارے کے نوجوانوں سے صیہونیوں کے خلاف لڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ صہیونیوں سے اپنی زمین واپس لی جائے۔
مظہر نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمت فلسطینی عوام کا دفاع کرے گی اور صیہونی حکومت کو اپنا جبر جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔
فلسطینی عوام کے اتحاد اور صہیونیوں کے خلاف تل ابیب کو اپنی پالیسیوں سے دستبرداری کے لئے جدوجہد پر زور دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ غزہ کے تمام علاقوں میں بڑے مظاہرے کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
کوئی بھی حزب اللہ کے ہتھیار سمندر میں پھینکنا نہیں چاہتا: لبنانی وزیر اعظم
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے جمعرات کے روز زور
افغانستان کو "دنیا کی ہیروئن فیکٹری” میں تبدیل کرنے کی امریکی پالیسی کے بارے میں سی آئی اے ایجنٹ کا اعتراف
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: سی آئی اے کے ایک سابق ایجنٹ نے انکشاف کیا
دسمبر
پیکا ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریوینشن آف الیکٹرانک
فروری
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنل سینٹر کا دورہ کیا
?️ 3 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جولائی
فوجی ماہر: سوڈان کی جنگ "الفشر” کی طویل مدتی/اسٹریٹیجک اہمیت ہے
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: عسکری اور تزویراتی امور کے ایک ماہر نے تیز رد
نومبر
صحافت کو دبانے کی سعودی حکومت کے ہتکھنڈے
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک یورپی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی
مئی
خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 23 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے
جولائی
مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے فن لینڈ کا 10 بلین ڈالر کا بجٹ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: بلومبرگ نے رپورٹ کیا کہ فن لینڈ نے 10
ستمبر