سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کی جانب سے گلیلوت فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے اور بن گورین ایئرپورٹ پر ہوائی جہازوں کی پروازوں کی معطلی کا اعتراف کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبری زبان کے میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ موصولہ رپورٹوں کے مطابق، حزب اللہ نے گلیلوت فوجی اڈے کو ہدف بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصراللہ کے ایک اشارے پر کیا ہو سکتا ہے؟ صیہونی اخبار کا اعتراف
گلیلوت فوجی اڈہ مقبوضہ علاقوں میں سب سے اہم اور اسٹریٹجک جاسوسی-فوجی اڈوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں تل ابیب کی جاسوسی کے بنیادی ڈھانچے موجود ہیں۔
عبری میڈیا نے مزید کہا کہ بن گورین ایئرپورٹ پر ہوائی جہازوں کی پروازیں روک دی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ لبنانی مجاہدین نے اسرائیلی ریاست کی جانب سے لبنانی رہائشی علاقوں پر حملے کے آغاز کے بعد مقبوضہ علاقوں پر شدید میزائل حملوں کی لہر شروع کی ہے جس سے صیہونیوں میں خوف و ہراس کی لہر پیدا ہو گئی ہے اور صیہونی آبادکار انڈر گراؤنڈ پناگاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: لبنان کے ساتھ جنگ صیہونیوں کے لیے کیسی رہے گی؟اکونومسٹ میگزین کی زبانی
دوسری طرف جب انہوں نے میدان جنگ میں مجاہدین کے ہاتھوں شکست کھائی تو اپنے وحشیانہ حملوں میں رہائشی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے جیسے اپارٹمنٹس، سڑکوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے اور بے گناہ عام شہریوں کو شہید کر رہا ہے جس سے اس غیر قانونی ریاست کے حکام ثابت کر رہے ہیں کہ ان کے لیے کسی بھی بین الاقوامی قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔