?️
مالدیپ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مقیم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بعد اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار رکھنے والے اسلامی ملک مالدیپ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایسا قدم اٹھا لیا ہے جس کے بعد نام نہاد اسلامی ممالک کو شدید ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مالدیپ نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ مالدیپ میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق غزہ میں مقیم فلسطینیوں پر صیہونیوں کی جانب سے حال ہی میں ڈھائے جانے والے مظالم کے بعد غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار رکھنے والے اسلامی ملک مالدیپ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
خود ساختہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات رکھنے والے مالدیپ نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
مالدیپ نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مالدیپ میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مالدیپ اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان 1965 سے تعلقات قائم ہیں، یہ پہلا موقع ہے جب مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف کوئی سخت سفارتی قدم اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ ک پٹی پر 10 روزہ جارحیت میں 28 خاندانوں کے بیشتر افراد اور 60 بیگناہ بچوں کو بے دردی کے ساتھ بمباری میں شہید کیا، اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی کے نتیجے میں غزہ میں خوفناک تباہی مچی، اسرائیل کی اس دہشت گردی پر پوری دنیا میں آواز بلند کی گئی، جبکہ سیز فائر ہونے کے بعد بھی اسرائیل کیخلاف آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ 10 مئی سے 21 مئی تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 16 ہزار مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی محاذ ایران اور شہید قاسم سلیمانی جیسے شہداء کا مرہونِ منت ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے منبر
مارچ
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام
فروری
ایک اور امریکی سیاستدان نے تائیوان کا دورہ کیا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: مغربی حکام کے تائیوان کے دورے کے بارے میں
اگست
ہتک عزت کیس: توشہ خانہ، فارن فنڈنگ دونوں لیگل ہیں، عمران خان کا وکلا سے مکالمہ
?️ 11 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شوکت خانم میموریل
فروری
شام کی 6 ہزار ہیکٹر اراضی پر صیہونی قبضہ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں 6 ہزار
جولائی
واٹس ایپ پر وائس چیٹ میں زیادہ افراد کو شامل کرنا ممکن
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ
نومبر
کچھ سیاسی عناصر بنوں واقعے کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟بیرسٹر سیف کیا کہتے ہیں؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ
جولائی
صہیونی ذرائع نے تل ابیب شہر کے ٹرین سسٹم پر سائبر حملہ کی تصدیق کی
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے پیر کی شام تل ابیب لائٹ ریل
جولائی