بھارتی حکومت عوام کو بھوک اور کورونا میں مرنے کے لیئے چھوڑ کر میزائل کا تجربہ کرنے میں مصروف

بھارتی حکومت عوام کو بھوک اور کورونا میں مرنے کے لیئے چھوڑ کر میزائل کا تجربہ کرنے میں مصروف

🗓️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف آئے دن کورونا وائرس سے ہزاروں افراد ہلاک ہو رہے ہیں اور عوام بھوک سے مر رہی ہے، کسان ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں وہیں دوسری طرف جنگی جنون میں پاگل انتہا پسند مودی حکومت میزائل کا تجربہ کرنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو بھوک اور کورنا کے رحم وکرم پر چھوڑ کر جنگی جنون میں مبتلا انتہا پسند مودی حکومت نے میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق بھارت کورونا کے باعث ہلاکتوں میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور اس ابتر صورت حال میں بھی مودی حکومت عوام کی زندگیاں بچانے کے بجانے میزائل تجربے کرنے میں مصروف ہے۔

بھارتی حکومت نے حال ہی میں ریاست اڑیسا کے ساحلی علاقے میں واقع عبدالکلام جزیرے پر اگنی میزائل سیریز کی جدید قسم اگنی پی کا تجربہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تجربے کے دوران میزائل نے 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے تمام اہداف کو تباہ کردیا، بھارت 24 اور 25 جون کو 2 الگ الگ میزائل تجربات کرچکا ہے، اس طرح پیر کے روز یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے، جس نے بھارت کے جارحانہ عزائم کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث بھارت میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، ان حالات میں عوام سے ہمدردی کے بجائے ہتھیار سازی اور میزائل تجربات نے بھارت کے چہرے پر موجود سیاہی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ دنیا کی ہنسی بن گیا ہے: ٹرمپ

🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی موجودہ انتظامیہ

الاحساء اور قطیف انتفاضہ نہیں بجھیں گے: عرب مخالف گروپ

🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  الاحساء اور قطیف انتفاضہ کی 11 ویں سالگرہ کے موقع

امریکی صدارتی امیدواروں کے صیہونی لابی کے تلوے چاٹنے شروع

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے صیہونی لابی کی حمایت

لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، اعظم نذیر تارڑ

🗓️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

فلسطینی بچوں کا گوٹیرس کو پیغام

🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی بچوں کے دفاعی گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

ولی عہد کی ریپڈ ایکشن فورس کو منحل کرؤ؛امریکہ کا سعودی حکام پر دباؤ

🗓️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ واشنگٹن نے ریاض

ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے حلفی بیان کیوں طلب کیا؟

🗓️ 25 فروری 2021پشاور {سچ خبریں} ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا دینے

تحقیق، کورونا پھیپڑوں کے علاوہ دل پر بھی کرتا ہے اٹیک

🗓️ 5 مارچ 2021سینٹ لوئی {سچ خبریں}  امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے متعلق اب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے