شام کسی کے لیے خطرہ نہیں:الجولانی حکومت

شام کسی کے لیے خطرہ نہیں:الجولانی حکومت

?️

سچ خبریں:الجولانی حکومت کی وزارت خارجہ نے جنوبی شام پر صیہونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کسی بھی علاقائی فریق کے لیے خطرہ نہیں،صیہونی حملے جانی و مالی نقصان کا باعث بنے اور بین الاقوامی برادری کو فوری اقدام کرنا چاہیے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، الجولانی حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام خطے کے کسی بھی فریق کے لیے خطرہ نہیں رہا اور نہ ہی ہوگا۔ وزارت نے جنوبی شام پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں نمایاں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الجولانی کی صہیونی ریاست سے تعلقات بہتر بنانے کی پیشکش 

اس بیان میں اسرائیلی حکومت کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا گیا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کی طرف شام سے میزائل داغے گئے تھے۔ وزارت خارجہ نے وضاحت کی کہ ان حملوں کی کسی آزاد ذریعہ سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم دوٹوک طور پر اعلان کرتے ہیں کہ شام نے کبھی بھی خطے میں کسی فریق کے خلاف خطرہ یا اشتعال انگیزی نہیں کی۔ جنوبی شام میں ہماری اولین ترجیح ریاستی اداروں کا کنٹرول بحال کرنا اور غیر سرکاری مسلح گروہوں کا خاتمہ ہے۔

ادھر صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دو میزائل شام سے مقبوضہ جولان کی طرف داغے گئے، جو کھلے میدانوں میں گرے۔ اس حملے کی ذمہ داری ایک نئے گروہ "تیپ‌های محمد الضیف” نے قبول کی ہے۔

جوابی کارروائی میں صیہونی توپ خانہ نے جنوبی شام کے علاقوں کو نشانہ بنایا،قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج پچھلے کئی ماہ سے شام کے سرکاری دفاتر اور فوجی تنصیبات پر بلاجواز بمباری کر رہی ہے،ان حملوں کی شدت خاص طور پر اس وقت بڑھی جب سابق شامی صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا گیا۔

مزید پڑھیں: الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ

الجولانی کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور صہیونی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کے جلسوں کو حکومت خود کامیاب بناتی ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 29 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد

پاکستان نیوی کی بڑی کامیابی، چین کی مدد سے سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت

?️ 9 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان نیوی نے چین کے تعاون سے ایک اہم

چینی غبارے کا مشن؛ موسمیات یا جاسوسی؟

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سی آئی اے کے ایک

پاکستان، افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کا حامی

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)طالبان کے ذریعہ کابل پر کنٹرول نے افغانستان کوایک

ملک کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ

?️ 27 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان میں 46ممالک کی بحری مشقوں نے ملک

عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن متحرک

?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں

کراچی: مذہبی جماعت کی ہنگامہ آرائی میں متعددپولیس اہلکار زخمی

?️ 15 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) مذہبی جماعت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی

چین سے کوروناویکسین کی بھاری کھیپ آج اسلام آباد پہنچےگی

?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے