?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران نے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ویٹکاف کی جوہری تجویز کو قبول نہ کیا، تو تہران کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،ساتھ ہی یوکرین تنازع اور روس پر پابندیوں کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کارولین لویت نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ اگر ایران نے امریکی خصوصی ایلچی استیو ویٹکاف کی جانب سے دی گئی مفصل جوہری تجویز کو رد کیا، تو اسے "سنگین نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پر دباؤ ڈالنے سے ایٹمی مسئلہ حل نہیں ہو گا: پکن
کارولین لویت نے کہا کہ اسٹیو ویٹکاف، جو مغربی ایشیا کے لیے صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ہیں، نے ایران کو ایک تفصیلی تجویز بھیجی ہے جس کا تعلق جوہری معاہدے سے ہے، اور صدر ٹرمپ کو امید ہے کہ ایران اس تجویز کو قبول کرے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اگر ایران نے اس تجویز کو تسلیم نہ کیا توتہران کو سنجیدہ اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اور ایران کی جانب سے اندرونِ ملک یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کے موقف پر بین الاقوامی سطح پر بحث جاری ہے۔
کارولین لویٹ نے یوکرین کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے متعلق مذاکرات میں ہم نے نمایاں پیش رفت کی ہے، لیکن اگر ضرورت پڑی تو صدر ٹرمپ روس پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تجارت کے حوالے سے بھی اچھے معاہدوں کے قریب پہنچ چکے ہیں، اور صدر ٹرمپ یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی موجودہ کوششوں پر خوش بین ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران-امریکہ تعلقات اور دفاعی و مزاحمتی آپشنز
ایک سوال کے جواب میں لویت نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو یوکرین کی جانب سے حالیہ ڈرون حملے کی پیشگی اطلاع نہیں تھی نیز انہوں نے اعلان کیا کہ ٹرمپ آئندہ نیٹو اجلاس میں شرکت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
سلمان رشدی کے حملہ آور کی شناخت کا اعلان
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: نیویارک پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس
اگست
3 صیہونی وزیروں نے ایک ساتھ استعفیٰ کیوں دیا؟
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا کہ جنگ غزہ
جون
پی ٹی آئی کا عمران خان کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کو علاج
فروری
جرمنی کا روس کے خلاف بڑا اقدام، جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا
?️ 23 جون 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے
جون
یواے ای کا یمنی جزیرے سقطری پر دوسرا فوجی ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
جنوری
اسرائیل شام میں سلامتی اور استحکام کے لیے رکاوٹ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں صیہونی حکومت کے قبضے میں توسیع اور مقبوضہ جولان
دسمبر
امریکی، دہشت گرد اسرائیل کے صدی کے جرائم کی حامی
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ غزہ میں
جون
عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ آسان ہو گیا
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری
اگست