مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کو دیئے گئے بھارتی بجٹ کو مسترد کردیا

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کو دیئے گئے بھارتی بجٹ کو مسترد کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کو دیئے گئے بھارتی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہند اگر ہمیں دریاؤں کا استعمال خود کرنے دے گی تو ہمیں ان کا بجٹ نہیں چاہیئے اور نہ ہی ہم بھارتی بجٹ کے محتاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود ان پر بجلی پروجیکٹ تعمیر کریں گے اور بجلی فروخت کر کے جموں و کشمیر کو چلائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ دفعہ 370 سے نہیں بلکہ بندوق سے پیدا ہوئے ہیں جبکہ مذکورہ دفعہ ملک اور جموں و کشمیر کے درمیان ایک آئینی رابط تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار ایک نیوز چینل کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا، موصوف کی حاضر جوابی اور اعداد و شمار کی بنیاد پر جوابات دینے کی وجہ سے اس انٹرویو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے لیڈر نے جموں و کشمیر کا بجٹ اتر پردیش جیسی بڑی ریاست سے زیادہ ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ بجٹ کو ایک طرف چھوڑیں ہمیں ہمارے دریاؤں کو خود استعمال کرنے دیں ہم خود ان پر بجلی پروجیکٹ تعمیر کریں گے اور بجلی کو بیچیں کر جموں و کشمیر کو چلائیں گے اور ہمیں پھر آپ کا بجٹ نہیں چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جموں و کشمیر کا بجٹ زیادہ ہے تو جموں و کشمیر کئی شعبوں میں ملک کی بعض ریاستوں سے آگے بھی ہے۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دفعہ 35 اے میں تصحیح کرنے کی ضرورت تھی لیکن اس کو ہرگز ہٹانا نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ دفعہ ہٹانے کے بعد دعویٰ کیا گیا تھا کہ اب جموں و کشمیر میں ترقی ہوگی کشمیری مہاجر پنڈت واپس وطن لوٹیں گے لیکن دو برس بیت گئے کہیں بھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جا رہے ہیں وہ سب سابق حکومتوں کے دور میں منظور ہوئے تھے، عمر عبداللہ نے کہا کہ دفعہ 370 کے متعلق عدالت عظمیٰ میں ہماری عرضی پر اب تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی جس میں کورونا وبا بھی کسی حد تک ذمہ دار ہے تاہم ہمیں یقین ہے ہمارا کیس آئینی و قانونی طور پر بہت مستحکم ہے۔

جموں و کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق پر بات کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ ہم ہندوستان کی کشتی میں سوار ہوئے تھے لیکن کشتی میں سوار ہوتے وقت جو ہم سے وعدے کئے گئے ملک ان سے مکر گیا ہم سے کہا گیا تھا کہ جموں و کشمیر جب تک بھارت کا حصہ رہے گا تب تک آئین کے تحت اس کی خصوصی پوزیشن رہے گی، ہمیں یہ نہیں کہا گیا تھا کہ یہ وعدے 70 یا 80 برس بیت جانے کے بعد ختم ہوں گے۔

جموں و کشمیر پولیس کے حالیہ حکمنامے کہ سنگ بازی و دیگر امن و آشتی کے معاملات میں ملوث لوگوں کو پاسپورٹ و نوکریاں نہیں ملیں گی، کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہا کہ مجھے 234 دنوں تک نظر بند رکھا گیا اور میری نظر بندی کو جائز قرار دینے کے لئے جو پولیس نے کیس تیار کیا اس میں کہا گیا کہ میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے پر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں، کل یہی کسی نوجوان کے ساتھ ہوگا جس کی وجہ سے وہ نوکری سے محروم ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب ایک ایگزیکٹو حکمنامے پر کام چلانا ہے تو عدالت کی کیا ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب نے خود مختار تنظیم کی سکیورٹی فورسز کو دھمکی دی

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:     اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس

اگر امریکی عراق سے نہ نکلے تو تمام آپشن میز پر ہوں گے: عراقی حزب اللہ

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی حزب اللہ کی سیاسی ونگ کے ایک رکن نے کہا

27 ویں ترمیم کے بعد بلاول کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع ہے۔ فیصل واوڈا

?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاسی رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے

ایران کی تیز رفتار تعمیر نو نے اسرائیل کو حیران کر دیا: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے حملوں سے متاثرہ بنیادی

مغربی ایشیا میں عدم استحکام کا اصلی ذمہ دار امریکہ:ایران

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے مغربی ایشیا کے استحاکم سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن

کراچی کے بجلی صارفین سے 12 ماہ تک ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج وصولی کی منظوری

?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے

6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں میں تاریخ کا طویل ترین معرکہ ہوا

?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک

اسرائیل کا غزہ میں ہسپتالوں کو تباہ کر نے کا سلسلہ جاری

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی نسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے