سنجے دت نے محبت کا اصل مطلب والدین سے سیکھا

سنجے دت نے محبت کا اصل مطلب والدین سے سیکھا

?️

ممبئی(سچ خبریں) بھارتی مشہور اداکار اور حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دینے والے سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم والدین کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ والدین  نےمجھے محبت کا اصل مطلب سمجھایا۔

سنجے دت نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مرحوم والدین کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں سُنیل دت اپنی اہلیہ کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں جبکہ یہ تصویر میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی بھی کر رہی ہے۔

سنجے دت نے والدین کی دلکش تصویر کے ساتھ اُنہیں یاد کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ دونوں نے مجھے محبت کا اصل مطلب سمجھایا۔خیال رہے کہ سنجے دت کے والد سنیل دت کا تعلق پاکستان سے ہے وہ 6 جون 1929 کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔

سنیل دت نے بہت سی تاریخی فلمیں کیں جن میں مدر انڈیا، پڑوسن، سجاتہ، میرا سایہ، جانی دشمن اور ملن جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔سنیل دت نے اپنے دور میں سبھی بڑی پروڈکشنز اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا، ان کی آخری فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ تھی جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے سنجے دت کے ساتھ کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ایران کے مقابلے میں ٹرمپ کی پسپائی پر صہیونی ذرائع ابلاغ برہم، نیتن یاہو شدید تنقید کی زد میں

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:لبنان میں اچانک جنگ بندی کے بعد صہیونی ذرائع ابلاغ اور

ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس

کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایرانی سکیورٹی کی کمزوری کی وجہ سے ہوئی ہے؟

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ

ہم اقتصادی جنگ کو بے اثر کر دیں گے/ امریکہ کے ساتھ اتحاد ایران سے دشمنی ہے: رضائی

?️ 23 اگست 2026سچ خبریں: ایران کے قومی سلامتی کے اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری محسن

جولانی کو شام پر اسرائیلی قبضے کے خلاف واضح موقف اختیار کرنا چاہیے: السوڈانی

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک شام کے ساتھ

مری علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں: شیخ رشید

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ  مری

ایلان مسک کی ٹرمپ حکومت سے علیحدگی

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:ٹیسلا کے سی ای او ایلان مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے