روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات؛ موضوع کیا ہے؟ ٹرمپ کیا کہتے ہیں؟

روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات؛ موضوع کیا ہے؟ ٹرمپ کیا کہتے ہیں؟

?️

سچ خبریں:روس اور امریکہ کے درمیان آبنائے بیرنگ کے نیچے 100  کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر کے منصوبے پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ایک جذاب خیال قرار دیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کی رپورٹ کے مطابق روس اور امریکہ کے درمیان آبنائے بیرنگ کے نیچے ایک 100 کلومیٹر طویل زیرِ زمین سرنگ کی تعمیر کے منصوبے پر ابتدائی مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، روسی سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کے مطابق یہ منصوبہ آٹھ سال میں مکمل ہو سکتا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ایک جذاب خیال قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور روس کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

رپورٹ کے مطابق، روس کے سرمایہ کاری فنڈ (Russian Direct Investment Fund) کے سربراہ اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی ایلچی برائے بین‌الملکی اقتصادی تعاون، کریل دیمیتریف نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس تاریخی منصوبے پر گفتگو کا آغاز ہو گیا ہے۔

دیمیتریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک مختصر پیغام میں لکھا کہ سرنگ کے بارے میں بات چیت شروع ہو چکی ہے

یہ منصوبہ، جو آبنائے بیرنگ کے نیچے روس کے علاقے چوکوٹکا کو امریکہ کے الاسکا سے جوڑنے کا تصور رکھتا ہے، کئی دہائیوں سے ماہرین کی سطح پر زیرِ بحث رہا ہے۔
پہلے بھی مختلف ادوار میں اس تجویز کو سامنے لایا گیا، مگر سیاسی گشیدگی، مالی لاگت، اور تکنیکی پیچیدگیوں کے باعث عملی شکل اختیار نہ کر سکی۔

دیمیتریف نے ماضی میں کہا تھا کہ یہ سرنگ تقریباً آٹھ سال میں مکمل کی جا سکتی ہے اور اس کی تخمینی لاگت آٹھ ارب ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔
ان کے مطابق یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ قدرتی وسائل کی کھوج، تجارتی تعلقات میں وسعت، اور نئی اقتصادی راہداریوں کے قیام کی بنیاد بن سکتا ہے۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاخ سفید میں اپنے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زلنسکی سے ملاقات کے دوران اس منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ خیال بہت دلچسپ لگتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ اور روس کی ممکنہ ایٹمی جنگ میں 5 ارب سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا خطرہ

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد، سیاسی مبصرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھے، تو یہ سرنگ نہ صرف روس–امریکہ تعلقات میں ایک نئی جہت پیدا کر سکتی ہے بلکہ یوریشیا اور شمالی امریکہ کے درمیان تجارتی رابطوں کا انقلابی منصوبہ ثابت ہو سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں زخمیوں کی غیر انسانی حالت

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ غزہ کے شہری مراکز پر قابض حکومت کے وحشیانہ

صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں طاقت کے توازن کی

ترکی کے نوجوانوں کا اسرائیل کے لیے اسلحہ لے جانے والے جرمن جہاز پر حملہ

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ترکی کے نوجوانوں کے ایک گروپ نے اسرائیل کے لیے اسلحہ

یمن کی معیشت کی تباہی میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کی تفصیلات

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: یمن کے سیکورٹی اداروں نے نئے منقطع جاسوسی نیٹ ورک

حکومت پنجاب گرفتار سینیٹرز کو پیش کرے ورنہ کل اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا، چیئرمین سینیٹ

?️ 7 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے چیئرمین سینیٹ

صیہونی حکومت کی موجودگی خطے کے بدقسمتی ہے: امیر عبداللہیان

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے

اگر کوئی بھی افغان بچہ تعلیم سے محروم رہا تو میں ذمہ دار ہوں:طالبان رہنما

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں ہونے والے طالبان

فتنہ و اشتعال انگیز تقریر کا الزام: فواد چوہدری کی 20 مارچ تک عبوری ضمانت منظور

?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے فتنہ اور اشتعال انگیز تقریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے