?️
سچ خبریں:روس اور امریکہ کے درمیان آبنائے بیرنگ کے نیچے 100 کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر کے منصوبے پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ایک جذاب خیال قرار دیا۔
روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کی رپورٹ کے مطابق روس اور امریکہ کے درمیان آبنائے بیرنگ کے نیچے ایک 100 کلومیٹر طویل زیرِ زمین سرنگ کی تعمیر کے منصوبے پر ابتدائی مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، روسی سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کے مطابق یہ منصوبہ آٹھ سال میں مکمل ہو سکتا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ایک جذاب خیال قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور روس کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
رپورٹ کے مطابق، روس کے سرمایہ کاری فنڈ (Russian Direct Investment Fund) کے سربراہ اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی ایلچی برائے بینالملکی اقتصادی تعاون، کریل دیمیتریف نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس تاریخی منصوبے پر گفتگو کا آغاز ہو گیا ہے۔
دیمیتریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک مختصر پیغام میں لکھا کہ سرنگ کے بارے میں بات چیت شروع ہو چکی ہے
یہ منصوبہ، جو آبنائے بیرنگ کے نیچے روس کے علاقے چوکوٹکا کو امریکہ کے الاسکا سے جوڑنے کا تصور رکھتا ہے، کئی دہائیوں سے ماہرین کی سطح پر زیرِ بحث رہا ہے۔
پہلے بھی مختلف ادوار میں اس تجویز کو سامنے لایا گیا، مگر سیاسی گشیدگی، مالی لاگت، اور تکنیکی پیچیدگیوں کے باعث عملی شکل اختیار نہ کر سکی۔
دیمیتریف نے ماضی میں کہا تھا کہ یہ سرنگ تقریباً آٹھ سال میں مکمل کی جا سکتی ہے اور اس کی تخمینی لاگت آٹھ ارب ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔
ان کے مطابق یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ قدرتی وسائل کی کھوج، تجارتی تعلقات میں وسعت، اور نئی اقتصادی راہداریوں کے قیام کی بنیاد بن سکتا ہے۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاخ سفید میں اپنے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زلنسکی سے ملاقات کے دوران اس منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ خیال بہت دلچسپ لگتا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ اور روس کی ممکنہ ایٹمی جنگ میں 5 ارب سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا خطرہ
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد، سیاسی مبصرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھے، تو یہ سرنگ نہ صرف روس–امریکہ تعلقات میں ایک نئی جہت پیدا کر سکتی ہے بلکہ یوریشیا اور شمالی امریکہ کے درمیان تجارتی رابطوں کا انقلابی منصوبہ ثابت ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسامہ بن لادن مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ اور بھارت کا وزیراعظم ہے، بلاول بھٹو
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
دسمبر
غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا جائے: چیک صحافیوں کا کھلا خط
?️ 24 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا
اگست
غزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم اعتراف
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ میں لڑائی کی مشکلات کا
مئی
میرا ایران سے کوئی رابطہ نہیں تھا: حملہ آور سلمان رشدی
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے مرتد
اگست
پارلیمانی اجلاس میں اپوزیشن کو شکست کی پریشانی واضح نظرآتی ہے
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
نومبر
یورپ میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 13 اپریل 2021ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں
اپریل
بشار الاسد کا حیرت انگیز دورہ ایران ؛صہیونی بھی اعتراف کرنے پر مجبور
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ،
مئی
گارڈین کی رپورٹ مقبوضہ علاقوں میں ایران کے وسیع جاسوسی نیٹ ورک پر
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
جولائی