?️
سچ خبریں: یمن میں "شہیدِوں سے وفاداری” کے عنوان سے تاریخی ملین مارچ کے دوران وعدہ صادق 2 کی کارروائی پر ایران کو مبارکباد پیش کی گئی اور فلسطین و لبنان کی مزاحمت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، لاکھوں یمنی عوام نے "شہیدِوں سے وفاداری” ، ” فتح تک غزہ اور لبنان کا ساتھ ” کے عنوان سے منعقدہ مارچ کیا اور مارچ کرنے والوں کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی حمایت میں یمنی عوام کا انسانیت سوز طوفان
اس اعلامیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے صیہونی ریاست کی جارحیت کے جواب میں انجام دی جانے والے وعدہ صادق 2 کی کارروائی پر ایران کو مبارکباد پیش کی گئی اور فلسطین و لبنان کی مزاحمت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیہ میں صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کے لیے مزاحمت کا یہ ڈراؤنا خواب اسرائیل کی مکمل تباہی تک جاری رہے گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اے شہید اسلام اور انسانیت، ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ جہاد کے راستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اور ہم آپ سے وہی وعدہ کرتے ہیں جو ہمارے حزب اللہ کے مجاہد بھائیوں نے آپ سے کیا تھا، جیسے آپ ہمیشہ ہمیں فتح کی خوشخبری دیتے تھے، ہم بھی آپ سے فتح کا وعدہ کرتے ہیں۔
ملین مارچ کے اعلامیہ میں وعدہ صادق 2 کی کارروائی کو سراہا گیا جس نے تمام فلسطینِ مقبوضہ کو نشانہ بنایا اور دشمن کی طاقت، برتری اور کنٹرول کے وہم کو نیست و نابود کر دیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ دشمن اور اس کا فضائی دفاع مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ طوفان الاقصی کی جنگ کو ایک سال ہونے جا رہا ہے ،ہم فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمتی تحریک کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں: یمنی عوام دوبارہ سڑکوں پر
آخر میں صیہونی یہودیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ نصراللہ کا ڈراؤنا خواب تمہاری مکمل تباہی تک تمہارا پیچھا کرے گا۔


مشہور خبریں۔
تابعین اسکول پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے
اگست
وزارت تعلیم نے 20 جون کے بعد ملک بھر امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کا 29 واں
مئی
پاکستان کو پولیوفری ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے: فیصل سلطان
?️ 7 اگست 2021چمن (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان پولیو
اگست
افریقی تارکین وطن کے خلاف سعودی جرائم
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق اور آزادی نامی تنظیم نے افریقی تارکین وطن کے
نومبر
اٹمر بن گوئیر نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر Itamar Benguir نے آج
مئی
غزہ میں قتل عام نسل کشی نہیں تو پھر کیا ہے: وانس
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے دفتر سے جاری بیان
جون
گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔ طلال چودھری
?️ 27 ستمبر 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
ستمبر
ملک سلمان کا ایران کو خفیہ پیغام
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے اعلیٰ حکام
مئی