مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) ایک طرف جہاں فلسطینی مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ بند کی گئی ہے اور انہیں اس میں عبادت کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی وہیں دوسری طرف یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے اور آئے دن درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہر کر مقدس مقامات کی توہین کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعے پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آبادکاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
مقامی افراد سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات کو یہودی آبادکاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔
گذشتہ روز مجموعی طور پر 81 یہودی آبادکاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی، اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی، یہودی آبادکار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی مسلمانوں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عاید کردی ہیں۔