کورونا وائرس کے پیش نظر انڈونیشیا نے حج جانے والے افراد کے بارے میں اہم اعلان کردیا

کورونا وائرس کے پیش نظر انڈونیشیا نے حج جانے والے افراد کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️

جکارتہ (سچ خبریں) کورونا وائرس کے پیش نظر انڈونیشیا نے حج جانے والے افراد کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے ملک کے شہریوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے رواں سال شہریوں کو مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی خطرناک صورت حال کے باعث شہریوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے حج کے لیے رابطہ نہیں کیا، جن شہریوں نے حج کے لیے رقم دی ہے ان کو اگلے سال حج پر بھیجنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ پچھلے سال بھی انڈونیشیا نے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاو کے پیش نظر اس سال بھی خصوصی شرائط کے ساتھ حج کروانے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی صرف سعودی عرب کے رہائشیوں کو ہی مخصوص شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ رواں سال فروری میں سعودی حکومت نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفارت کاروں، سعودی شہریوں، طبی ماہرین اور ان کے اہل خانہ کے سوا 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

مشہور خبریں۔

فلسطین سے غداری کے سائے میں یاسر ابوشباب کا انجام 

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یاسر ابوشباب، جو غزہ

امریکی عوام کی اسرائیل کے لیے حمایت میں نمایاں کمی

?️ 1 اکتوبر 2025امریکی عوام کی اسرائیل کے لیے حمایت میں نمایاں کمی امریکی اخبار

تیونس: غزہ میں جنگ بندی سے قابضین کے مقدمے کا پردہ نہیں پڑنا چاہیے

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: تیونس کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا

غزہ میں نسل کشی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا انتباہ

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے

’انتخابات 8 فروری کو ہوں گے‘، الیکشن 2024 کا انتخابی شیڈول جاری

?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا

نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ: حماس

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کی سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے امریکی

پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: مذاکرات کیلئے علمائے کرام پر مشتمل وفد قندھار روانہ

?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر جاری تناؤ کا حل تلاش

صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کی بجلی اور انٹرنیٹ منقطع کر دیا

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ القدس حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے