اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ سے خوفزدہ

اسرائیلی

?️

اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ سے خوفزدہ

 فلسطینی مقبوضہ علاقوں کے مرکزی شہر بات یام کے میئر نے منگل کی شب ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیلی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شاباک نے ایران کی جانب سے خفیہ معلوماتی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

اماراتی نیوز پورٹل ارم نیوز کے مطابق، میئر تسفیکا بروت نے خبردار کیا کہ "ایرانی بات یام تک پہنچ چکے ہیں جو اسرائیلی حکام کی گہری تشویش اور ایران کی بڑھتی ہوئی معلوماتی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔

بروت کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں شاباک نے ایسے متعدد کیسز نوٹ کیے ہیں جن میں ایران سے وابستہ افراد نے اسرائیلی شہریوں، جن میں ریزرو فوجی، طلبہ اور ریٹائرڈ افراد شامل ہیں، سے رابطے کیے۔

رپورٹ کے مطابق شاباک کا کہنا ہے کہ یہ عناصر مالی لالچ یا بظاہر سادہ کاموں جیسے پیکج منتقل کرنا یا معلومات اکٹھی کرناکی آڑ میں لوگوں کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بات یام کے میئر نے انکشاف کیا کہ اس وقت درجنوں شہری ایرانی فریقوں کے ساتھ حقیقی روابط رکھتے ہیں، جو اسرائیلی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ اعتراف ظاہر کرتا ہے کہ ایران نے مقبوضہ علاقوں کے اندر براہِ راست روابط کا ایک فعال نیٹ ورک قائم کیا ہے، جس نے تل ابیب کی سلامتی کے ڈھانچے میں واضح تشویش پیدا کر دی ہے۔

میئر بروت نے خبردار کیا یہ افراد اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور اپنا مستقبل برباد کر رہے ہیں۔ یہ سنگین جرائم ہیں اور جو کوئی بھی شاباک کے ہاتھ لگے گا، اسے سخت اور ناقابلِ تلافی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو لوگ کسی مشکوک پیغام یا بیرونی رابطے کا سامنا کریں، وہ فوراً مقامی حکام اور سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کریں۔

بروت نے مزید کہا کہ ایران کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے اسرائیلی شہریوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے، اور زور دیتے ہوئے کہا ہم ایک حساس سیکیورٹی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ شہر کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری ہیں، مگر دشمنوں کو اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے آپ کا تعاون ناگزیر ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی میڈیا حزب اللہ اور صیہونی فوج کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے صہیونی فوج کی قوت مدافعت میں کمی

شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ

روس کا بین الاقوامی حقوق کا دفاع ماسکو پر مغربی دباؤ کی وجہ ہے : بشار الاسد

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:   شام کے صدر بشار الاسد نے جمعرات کی شام روسی

لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

?️ 13 مئی 2024لکی مروت: (سچ خبریں) پولیس نے لکی مروت کے علاقوں وانڈہ ظریفوال

امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے: دفتر خارجہ

?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں

حماس نے اسرائیل پر کیسے حملہ کیا؟ امریکی اخبار کا انکشاف

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن 2007 سے غزہ پر حماس کے کنٹرول

انتہا پسند صیہونی وزیر کی سربراہی میں مسجد اقصیٰ پر 2300 سے زائد صہیونی آبادکاروں کا دھاوا

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:2300 سے زائد صہیونی آبادکاروں نے صیہونی وزیر ایتمار بن گویر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر عمر عبداللہ کے بیان کی مذمت

?️ 14 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے