?️
لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، پاکستان کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا، سیاسی مخالفین کی کہانی ختم ہوچکی، آزاد کشمیر میں جیت ہماری ہی ہوگی، عمران خان اصولی اور نظریاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے میاں انس اسلم کو ایڈوائزر یوتھ افیئرز مقرر کر دیا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان اصولی اور نظر یاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی ڈی ایم خود کوسیاسی میدان میں زندہ رکھنے کے لیے جلسے کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے مخالفین کے جلسوں سے فرق نہیں پڑے گا، کامیاب پاکستان پروگرام ترقی کے لیے ایک اور مثالی منصوبہ ہے۔
پنجاب کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو آگے اور سیاسی مخالفین ملک کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں، انشااللہ پاکستان کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا، پارلیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو 100فیصد یقینی بنایا جائے گا، پاکستان کی نوجوان تحریک انصاف کی سب سے بڑی طاقت ہے۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے اماراتی جاسوس طیارے کو مار گرایا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان یحیی ساری نے بدھ
جنوری
بجلی چوری میں ملک کی بڑی بڑی کمپنیاں بھی ملوث ہیں، وزیر توانائی کا انکشاف
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا
جولائی
خیبر پختونخوا حکومت کا پرویز الٰہی تک صوبائی ڈاکٹرز کی رسائی کا مطالبہ
?️ 25 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے
مارچ
غزہ میں قتل و غارت کی نا قابل تصور رفتار: گوٹیرس
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اعلان کیا کہ
جون
لبنان کے استحکام کے لیے اسرائیلی جارحیت کو روکنا ضروری ہے: حزب اللہ
?️ 8 فروری 2026 چ خبریں: وفاداری بہ مقاومت پارلیمانی دھڑے کے نمائندے "حسن فضل اللہ”
فروری
وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج
مارچ
ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
?️ 14 جون 2021انقرہ (سچ خبریں) ایک طرف جہاں پاکستان ایک عرصے سے افغانستان میں
جون
پی ٹی آئی فنڈ ریزنگ کیس، ایف آئی اے کو قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم
?️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے
اکتوبر