جنوبی لبنان میں زمینی حملے کے آغاز سے اسرائیلی فوج کو ہونے والا نقصان

جنوبی لبنان میں زمینی حملے کے آغاز سے اسرائیلی فوج کو ہونے والا نقصان

🗓️

سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے آپریشن روم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی فوج کو لبنان کے جنوبی محاذ پر جاری زمینی جنگ میں بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمت کے آپریشن روم نے ایک بیان میں جنوبی لبنان میں جاری زمینی جھڑپوں کے آغاز سے صیہونی دشمن کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمینی حملے میں حزب اللہ کی کیوں بالا دستی ہے؟صیہونی تجزیہ کار

بیان کے مطابق، جنوبی لبنان میں زمینی معرکوں کے آغاز سے اب تک 95 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور 900 زخمی ہو چکے ہیں۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مزید بتایا کہ 42 مرکاوا ٹینک، 4 فوجی بلڈوزر، دو ہمر گاڑیاں، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک نفری بر گاڑی کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

مزاحمتی مجاہدین نے 3 ہرمس 450 اور 2 ہرمس 900 ڈرون بھی مار گرائے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی لبنان میں صیہونیوں کی حالت زار

اسلامی مزاحمت کے آپریشن روم نے واضح کیا کہ یہ اعداد و شمار ان حملوں میں ہونے والے نقصانات کو شامل نہیں کرتے جو مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونی ٹھکانوں، شہروں اور قصبوں پر کیے گئے ہیں جن کے نتیجہ میں لاکھوں صیہونی آبادکار بے گھر ہو گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کر رہی ہے؟

🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست کو تبدیل

فلپائن کے صدر کی عوام کو شدید دھمکی، کورونا ویکسین نہیں لگائی تو جیل بھیج دیا جائے گا

🗓️ 23 جون 2021فلپائن (سچ خبریں)  فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوتیر نے قوم سے ٹی

بی جے پی کشمیری عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، کانگریس

🗓️ 30 مئی 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اپوزیشن نے اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے پی ڈی ایم ختم ہوگئی:اسد عمر

🗓️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پاکستان تحریک انصاف (پی

سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کا سلسلہ جاری

🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکام نے شرمناک حرکت کرتے ہوئے مسلسل 15ویں بار اس

امریکا-روس تعلقات میں کشیدگی اور نئی عالمی جنگ کی طرف جاتی دنیا

🗓️ 28 اپریل 2021(سچ خبریں) روس اور امریکا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کو تیسری

امریکی اور اسرائیل کی جنگ بندی کی مشقوں پر حزب اللہ کا ردعمل

🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں سے امریکی اور صیہونی میڈیا نے لبنان

مارچ میں بجلی کی سستی پیداوار کے باوجود ڈسکوز کی 10 ارب روپے اضافی وصولی کیلئے درخواست

🗓️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقامی سطح پر سستے ایندھن سے 63 فیصد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے