?️
امریکہ مصر کو جدید میزائل سیسٹم فروخت کرے گا
امریکہ نے مصر کو جدید زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 4.67 ارب ڈالر ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ وزارت خارجہ نے اس دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت مصر کو چار جدید ریڈار سسٹمز، سینکڑوں میزائل، درجنوں کنٹرول یونٹس اور فنی، انجینئرنگ و لاجسٹک معاونت فراہم کی جائے گی۔
امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق، مصر امریکہ کا اہم علاقائی اتحادی ہے اور اس دفاعی سودے کو امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف سے ہم آہنگ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی کانگریس بھی اس معاہدے سے آگاہ ہے اور اس نے منظوری دے دی ہے۔ اگر یہ سودا حتمی شکل اختیار کرتا ہے تو امریکہ کے 26 سرکاری اہلکار اور 34 دفاعی ماہرین مصر جائیں گے تاکہ وہاں تربیتی و تکنیکی معاونت فراہم کر سکیں۔
الجزیرہ نے مزید بتایا کہ اگرچہ مصر ایک طویل عرصے سے امریکہ کا قریبی اتحادی رہا ہے — خصوصاً 1979 میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے بعد سے — لیکن حالیہ برسوں میں قاہرہ اور بیجنگ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات واشنگٹن کے لیے باعث تشویش بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل اور مئی 2025 میں مصر اور چین کی فضائی افواج نے پہلی مشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں گہرائی کا عندیہ ملا ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ خطے میں اپنی دفاعی برتری قائم رکھنے کے لیے اتحادیوں کو جدید اسلحہ فراہم کر رہا ہے، تاہم اسلحہ کی فروخت کے پس پردہ سیاسی مفادات بھی چھپے ہوئے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
قومی ایئر لائن کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک سال میں بند ہوسکتی ہے، سعد رفیق
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق
جولائی
تیل کی قیمتوں نے 8 سالہ ریکارڈ توڑا
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: انرجی مارکیٹ کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ
فروری
درجنوں امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا میں داخل
?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی وزیر توانائی نے سی این این سے گفتگو
فروری
اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں
اپریل
ہم غیر ملکی دباؤ کے خلاف وینزویلا کے ساتھ کھڑے ہیں: پیوٹن
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے سال کے موقع پر اپنے
دسمبر
امریکہ اور ایران جوہری معاہدے پر لچک دکھا رہے ہیں:ترکی وزیر خارجہ
?️ 12 فروری 2026 امریکہ اور ایران جوہری معاہدے پر لچک دکھا رہے ہیں:ترکی وزیر خارجہ
فروری
بھارت نے آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کا جینا حرام کررکھا ہے، حریت کانفرنس
?️ 22 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
لاہور: عدالت کا مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
?️ 27 نومبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مسلم
نومبر