?️
غزہ (سچ خبریں) الجزیرہ نیٹ ورک کے فوج ماہر نے اسرائیلی دہشت گردی کا پردہ فاش کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے جس میں کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حالیہ جنگ کے دوران ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی کے بہت سارے باشندے اس بات پر متفق ہیں کہ حالیہ اسرائیلی جنگ، گذشتہ تین جنگوں میں سے انتہائی شدید جنگ تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس گیارہ روزہ جنگ میں اسرائیلی میزائلوں کا جو تجربہ انہوں نے کیا ہے اس سے اس بات کا بالکل واضح طور پر ابدازہ لگایا جاسکتا ہیکہ آج تک اس قسم کے میزائل کبھی بھی استعمال نہیں ہوئے کیونکہ ان کے بقول جب یہ میزائل آکر پڑتے تھے تو ان سے بہت زیادہ آگ اور بھڑکتے شعلے نکلتے تھے جن سے کافی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور یہ میزائل معمولی میزائلوں سے بالکل مختلف تھے۔
واضح رہے کہ غزہ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق جنگ کے دوران غزہ کے باشندوں کو ایسی بو آرہی تھ جو پورے علاقے میں پھیلی ہوئی تھی جس سے انہیں کافی تکلیف ہورہی تھی جس سے اس بات کا بالکل واضح اندازہ ہوجاتا ہیکہ جنگ کے دوران کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
فوجی ماہر اور تجزیہ کار جنرل واصف عریقات کے مطابق، اس بات کے بہت سے اشارے ملے ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں حالیہ جنگ میں ان ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جن پر بین الاقوامی سطح پر پابندی عائد ہے اور اس نے ایسا کرکے غزہ کو ممنوعہ ہتھیاروں کے تجربے کے لیئے آزمائشی گراؤنڈ کے طور پر استعمال کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا رفح پر حملے کرنے کے بعد بھی امریکہ اسرائیل کو اسلحہ بھیجے گا؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے
مئی
پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کیا بات ہوئی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے
جولائی
انڈونیشیایی حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لیے
?️ 1 ستمبر 2025انڈونیشیایی حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لیے انڈونیشیا میں ارکانِ
ستمبر
غلام محمود ڈوگر بطور سی سی پی او لاہور بحال
?️ 12 نومبر 2022لاہور 🙁سچ خبریں) فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد نے
نومبر
فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خون میں بہتی صیہونی معیشت؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں جنگ اور عدم استحکام کی موجودہ صورتحال
اکتوبر
امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:امریکی ریاستوں کارولینا اور نیویارک میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ
مئی
جرمنی کا صیہونی حکومت کے ساتھ 4.3 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کا سودا
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:جرمن حکومت 4 بلین یورو کی رقم میں صیہونی حکومت سے
جون
یحییٰ سریع کا صیہونی حکومت کو عبرانی زبان میں انتباہ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے صہیونی
جون