?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں جاری قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی صفوں میں دراڑوں اور بھرپور مخالفت کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا تحریک انصاف کی حکومت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ضمنی مالیاتی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کروانے میں کامیاب ہو گئی۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن کے کئی اراکین نے شرکت ہی نہ کی۔ اپوزیشن کے 12 اور حکومت کے بھی 12 ارکان ایوان سے غیر حاضر رہے۔ حکومت کو ایوان پر 18 ارکان کی برتری حاصل رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے ایوان میں مالیاتی ضمنی بل 2021 منظوری کی تحریک پیش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کیے گئے منی بجٹ میں بعض ترامیم کی ایوان میں شق وار منظوری دی گئی، منی بجٹ میں بچوں کے فارمولہ دودھ پر جی ایس ٹی میں رعایت کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت 500 روپے مالیت کے 200 گرام دودھ کے ڈبے پر جی ایس ٹی نہیں ہوگی۔ 500 روپے سے زیادہ مالیت کے فارمولہ دودھ پر 17 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ چھوٹی دکانوں پر بریڈ، نان،چپاتی،شیر مال،بن، رس پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔ لال مرچ اور آئیوڈین ملے نمک پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں مالیاتی ضمنی بل 2021 منظوری کیلئے پیش کرتے وقت کہا کہ واویلا مچایا جارہا ہے کہ غریب تباہ ہوگیا،مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ 343بلین میں سے 280 بلین ریفنڈ ہوجائیں گے، پھر کس چیز کا طوفان ہے؟ بل میں مزید ٹیکس نہیں لگایا جارہا، یہ ٹیکس نہیں بلکہ معیشت کی ڈاکیومنٹیشن ہے، ڈاکیومنٹیشن سے سب بھاگتے ہیں، ضمنی بل کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے۔
لیپ ٹاپ ، سولر، ڈبل روٹی، دیگر چھوٹی چیزوں پر ٹیکس نہیں لگا رہے۔ ڈاکیومنٹیشن سے معلوم ہوگا کہ کس نے کتنا ٹیکس دیا۔جب تک 18 سے 20 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی نہیں کریں گے تب تک 6 سے 8 فیصد ترقی نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
امداد کے منتظر فلسطینی ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عالمی حلقوں کی خاموشی کی وجہ سے صہیونی فوج فلسطینی
مارچ
حاکمیت نہ فروخت ہوگی، نہ مذاکرہ؛ ہنڈوراس کی صدر کا اعلان
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:ہنڈوراس کی صدر سیومارا کاسٹرو نے امریکی مداخلت کے ردعمل میں
نومبر
اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
?️ 30 اکتوبر 2025 اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
اکتوبر
’بنیان مرصوص‘ فلم میں ایئر مارشل اورنگزیب کا کردار فواد خان کو ادا کرنا چاہیے، امر خان
?️ 30 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و لکھاری امر خان کا کہنا ہے کہ
جون
یوم القدس کے موقع پر صہیونی فوج کی چھٹی ریزرو بٹالین کی کال
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ ریزرو فورسز
اپریل
جنوب لبنان میں علی الطاہر کی بلندیوں پر اسرائیل کا شدید حملہ
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: جنوب لبنان کے علاقوں میں آج صبح سویرے صہیونی قبضہ
اگست
کویت اور قطر کی فضائی دفاعی سرگرمیاں جاری، امریکی حملوں کے جواب میں ایران کا سخت ردعمل
?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں: کویت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی
جولائی
غزہ میں طبی خدمات کی خوفناک صورتحال
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے
اکتوبر