🗓️
غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر غزہ کی پٹی پر فضائی حملے شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ گزشتہ ماہ 21 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جنگی طیاروں سے غزہ پٹی میں متعدد حملے کیے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر فلسطین پر جنگی طیاروں سے حملے شروع کردیے۔
خیال رہےکہ گزشتہ ماہ 10 سے 21 مئی تک اسرائیلی فضائی حملوں میں 66 بچوں سمیت 248 افراد شہید اور 1ہزار 948 زخمی ہو گئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ فضائی حملے حماس کے ٹھکانے پر کیے گئے جہاں وہ تل ابیب پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان سے متعلق تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔
منگل کے روز سیکڑوں انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی نوجوانوں نے مشرقی بیت المقدس یروشلم میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے مارچ کیا اور عرب مخالف نعرے لگائے، کہا جارہا ہے کہ اس کے بعد ایک مرتبہ پھر تشدد کو ہوا ملی ہے۔
غزہ میں فلسطینیوں نے جنوبی اسرائیل میں آگ لگانے والے غبارے چھوڑے جس سے کم سے کم 10 مقامات پر معمولی آگ لگ گئی۔
ایک موقع پر کئی درجن اسرائیلی نوجوانوں نے ہوا میں ہاتھ لہراتے ہوئے نعرہ لگایا کہ عربوں کی موت ہو ایک اور عرب مخالف نعرے میں انہوں نے چیخ کر کہا کہ تمہارے گاؤں کو نذر آتش کریں۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ نے مارچ کی مذمت کی اور کہا کہ جو اسرائیلی مظاہرین جو نسل پرستی پر مبنی نعرے لگا رہے ہیں دراصل وہ اسرائیلی لوگوں کے لیے ندامت کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ان انتہاپسندوں کی وجہ سے اسرائیلی کا پرچم نفرت اور نسل پرستی کی علامت بن چکا ہے جو کہ ناقابل فہم اور نظر انداز ہے۔
اسرائیل میں برسر اقتدار آنے والی اتحاد جماعت میں شامل رام پارٹی کے منصور عباس نے کہا کہ مارچ علاقے کو آگ میں دھکیلنے کی کوشش ہے اور اس کی نیت نئی حکومت کو نقصان پہنچانے کی ہے، منصور عباس نے کہا کہ پولیس اور پبلک سیکیورٹی کے وزیر کو یہ پروگرام منسوخ کرنا چاہیے تھا۔
مغربی کنارے میں بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ فلسطینی اتھارٹی کے فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہنے مارچ کو فلسطینیوں کے خلاف جارحیت’ قرار دیا۔
ہمسایہ ملک اردن میں وزارت خارجہ نے ایک میں بیان مارچ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارچ نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین پائے جانے والے تنازعات کو کم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ 10 مئی سے 21 مئی تک حماس نے اسرائیل پر 3 ہزار 700 راکٹ داغے ہیں جس کے نتیجے میں ایک بھارتی اور دو تھائی شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 333 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ راتوں رات مسلح گروہوں نے جنوبی اسرائیل کی طرف 50 راکٹ فائر کیے جن میں سے 10 دم توڑ گئے اور غزہ کے اندر ہی گر گئے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے رات میں جنوبی غزہ میں زیر زمین حماس کے 40 اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیل کی بمباری کے بعد نے غزہ کی 20 لاکھ آبادی عالمی امداد کی منتظر تھی کیونکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔
اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ تقریبا 72ہزار شہری اپنے گھروں سے نکل اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔
جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند یہودیوں نے رمضان کے مہینے کے آخری عشرے میں مسلمانوں پر حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بعد یروشلم کے ضلع شیخ جرہ میں فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے جبری طور پر بے دخل کرنے کا واقعہ پیش آیا۔
فلسطین کے مرکز اطلاعات کا کہنا تھا ہیبرون کے قریب ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا جس کے بعد 10 مئی سے اب تک مغربی کنارے پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہو گئی۔
مشہور خبریں۔
ایران کے فضائی دفاع کی کامیاب کارکردگی اور ہوشیاری؛عربی میڈیا کی رپورٹ
🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: عربی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں ایران کے فضائی دفاع
اکتوبر
پنجاب حکومت نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی
🗓️ 22 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات
اگست
آزاد کشمیر میں سردار تنویرالیاس پی ٹی آئی کے قائد ایوان نامزد
🗓️ 17 اپریل 2022مظفرآباد(سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی
اپریل
سندھ کابینہ نے5 سالہ سندھ ہیومن رائٹس پالیسی کی منظوری دے دی
🗓️ 3 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبائی کابینہ نے 5 سال کے لیے سندھ ہیومن
اگست
کیا عمران خان رہا ہونے والے ہیں؟
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی
جون
اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق
🗓️ 6 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا
جولائی
انتخابات ہائی چیک کرنے والوں کو جمہوریت پر دھبہ قرار دیا: عمران خان
🗓️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے
فروری
اسماعیل ہنیہ کو ایران ہی میں کیوں شہید کیا گیا؟
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل اسماعیل ہنیہ کو قطر یا ترکی میں بھی شہید
اگست