?️
سچ خبریں: عراقی صدر نے ایک بیان میں صیہونی ریاست کی جانب سے عراق کے اعلیٰ شیعہ مرجع آیت اللہ سیستانی کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عراقی صدر کے اطلاع رسانی پلیٹ فارم کے مطابق اسرائیلی چینل 14 نے ایک تصویر جاری کی جس میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کو دیگر مزاحمتی رہنماؤں کے ساتھ اسرائیل کے ممکنہ قتل کے اہداف میں شامل دکھایا گیا، اس گستاخانہ حرکت پر عراق کے صدر نے ایک بیان جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی مقدسات کی توہین کیسے بند ہوگی؟ ترک صدر کیا کہتے ہیں؟
اس بیان میں عراقی صدر نے عراق اور دنیا کے اعلیٰ مرجع کی توہین کی شدید مذمت کی اور ایسے اقدامات کو مسترد کیا۔
بیان میں تمام مذاہب اور اسلامی یا غیر اسلامی مقدسات کے احترام کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ بے حرمتی ایک کھلی جارحیت ہے جو خطے میں مزید تشدد اور خطرے کا باعث بنے گی۔
عراقی صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مؤثر اقدامات کرے اور ایسی نفرت انگیزیوں کے خلاف فوری موقف اپنائے جو اقوام کے درمیان دشمنی کو ہوا دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں: آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
بیان میں عراق کی جانب سے فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کی کوششوں کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور مکمل فلسطینی ریاست کے قیام کی عراق کی اصولی حمایت پر زور دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
افغانستان اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے سرحد
مئی
بھارتی فوج کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے والی کشمیری پولیس افسر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 17 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کو
اپریل
میڈیا شیطانت ناکام
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی چینل MBC کی جانب سے مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں
اکتوبر
اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے تحویل میں لے لیا، پی ٹی آئی کا دعویٰ
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل
دسمبر
شمالی شام میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے شہر حلب کے مضافات میں واقع تل رفعت علاقے
نومبر
آج ملک بھر میں جزوی ہڑتال رہی
?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کچھ دینی رہنماوں کی اپیل ملک کے مختلف شہروں
اپریل
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے
جون
پیٹرول بحران: انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پٹرول بحران میں ذمہ دار کون ہے انکوائری کمیشن
اپریل