?️
سچ خبریں:ایران نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں پابندیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
لندن سے شائع ہونے والے روزنامہ الشرق الاوسط نے وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایرانی وفد نے مذاکرات کے دوران امریکی فریق سے مطالبہ کیا کہ ایران کے بیرونِ ملک منجمد اربوں ڈالر کے اثاثوں تک فوری رسائی فراہم کی جائے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران نے واضح طور پر امریکہ سے کہا ہے کہ وہ منجمد شدہ اثاثے ،جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے ، کو آزاد کرے تاکہ ایران اپنی مالی ضروریات پوری کر سکے۔
ایرانی حکام نے مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایرانی تیل کے چینی خریداروں پر ڈالے جانے والے دباؤ کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا، ایران کے مطابق یہ اقدام پابندیاں کم کرنے کے مجموعی فریم ورک کا حصہ ہونا چاہیے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، ایران نے بدلے میں 2015 کے جوہری معاہدے میں طے شدہ یورینیم کی افزودگی کی سطح پر واپسی کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، یعنی ایران دوبارہ اُس افزودگی سطح پر واپس جانے کو تیار ہے جو بین الاقوامی برادری کے ساتھ معاہدے میں متعین کی گئی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کے اعلیٰ سفارت کار عباس عراقچی نے مذاکرات کے دوران تہران کی سرخ لکیریں (Red Lines) امریکی حکام تک پہنچا دی ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق، ایران نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ اُس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر صلح آمیز (پرامن) نوعیت کا ہے، اور وہ کسی بھی ایسی شرط کو قبول نہیں کرے گا جس میں اس پروگرام کو مکمل طور پر بند کرنے کی بات کی گئی ہو۔
واضح رہے کہ مسقط میں ہونے والے یہ مذاکرات ایران کے معاشی مطالبات اور امریکہ کی پابندیاں کم کرنے کی ممکنہ پالیسی کے درمیان توازن پیدا کرنے کی ایک تازہ کوشش کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
ایران کی جانب سے مالی اثاثوں کی آزادی اور تیل کی فروخت پر دباؤ کے خاتمے کا مطالبہ، موجودہ اقتصادی دباؤ کو کم کرنے کی ایک اہم کوشش ہے، جب کہ امریکہ کی نظر میں شاید یہ اعتماد سازی کے ابتدائی اقدامات ہو سکتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
تل ابیب نے ایک دن کے لیے بھی قرارداد 1701 پر عمل نہیں کیا: لبنانی نمائندہ
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے علی خریس نے زور دے کر
دسمبر
آزاد شدہ فلسطینی قیدی کا قتل صہیونیوں کے خوف کی علامت ہے: حماس
?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:حماس نے غزہ میں ایک آزاد شدہ فلسطینی قیدی کے قتل
فروری
نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق
?️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی
مارچ
ایران کے انتخابات کی پاکستان میں پھیلنے والی تصویر
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژهای نے آج دوسرے لوگوں
جون
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
?️ 22 ستمبر 2021مردان (سچ خبریں) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے
ستمبر
صیہونیوں کے لیے فضائی حدود کھولنا دوستی کی علامت نہیں:سعودی عرب
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات
جولائی
وزیر داخلہ کی بلوچستان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لورالائی بلوچستان
اگست
آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام حج
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:پورے اسلامی خطے نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں
جولائی