?️
ماسکو (سچ خبریں) روس میں ایک بدترین واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مسلح شخص نے اسکول میں فائرنگ کر کے 9 افراد کو قتل کردیا جس میں اکثریت بچوں کی ہے، بتایا جاتا ہے کہ یہ روس کی حالیہ تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا جس سے مسلم اکثریتی روسی صوبے تاتارستان کے دارالحکومت کازان کے اسکول نمبر 175 میں طلبہ اور اساتذہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
قریبی عمارت سے فلمبند کی گئی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈالی گئی جس میں اسکول کے صحن میں گولیوں کی آوازوں کے ساتھ لوگوں کو دوسری اور تیسری منزل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اسکول سے بھگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ انہوں نے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہونے کے ایک گھنٹے بعد بندوق بردار شخص کو حراست میں لیا۔
تاتارستان کے علاقائی رہنما رستم منی خانوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے آٹھویں جماعت کے طالبعلم ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک استاد سمیت مزید دو افراد کی بھی فائرنگ سے موت واقع ہوئی۔
مقامی حکام کے ترجمان لزت ھیداروو نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 بچوں سمیت مزید 20 افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے، زخمی لوگوں کی عمریں سات اور 62 سال کے درمیان ہیں۔
ان ہلاکتوں کے بعد حکام نے بدھ کے روز یوم سوگ منانے کا اعلان کیا جبکہ پیوٹن نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بندوق کے نئے قوانین بنانے کا مطالبہ کیا۔
ان کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر نے ہتھیاروں کی اقسام کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر نئی قانون سازی کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل واقعے میں ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی تھیں کیونکہ شہر کے میئر کا کہنا تھا کہ آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن مقامی خبر رساں ادارے 11 ہلاکتوں کا دعویٰ کر رہے تھے۔
ابتدائی طور پر دو حملہ آوروں کی اطلاعات تھیں جن میں سے ایک کی عمارت کی چوتھی منزل پر موجودگی کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن بعد میں حکام نے بتایا کہ ایک حملہ آور اس قتل عام کا ذمے دار ہے۔
عام طور پر سخت سیکیورٹی اور قانونی طور پر آتشیں اسلحہ خریدنے کی راہ میں حائل دشواریوں کی وجہ سے روس میں اسکولوں میں فائرنگ کے کم واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔
نومبر 2019 میں مشرقی قصبے بلوگوشینسک میں ایک 19 سالہ طالبعلم نے اپنے کالج میں فائرنگ کردی تھی جس سے ایک ہم جماعت جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے، بعد میں مذکورہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی تھی۔
اکتوبر 2018 میں کریمیا کے کیچ ٹیکنیکل کالج میں ایک نو عمر بندوق بردار نے 20 افراد کو ہلاک کردیا، 18 سالہ حملہ آور خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے فائرنگ کے واقعے کے بعد اسلحے کی روک تھام کے لیے قوانین پر نظرثانی کا حکم دیا ہے، یہ روس کی حالیہ تاریخ کا بدترین واقعہ ہے اور ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے سالانہ چھٹیوں کے بعد اسکول میں طلبہ کا پہلا دن تھا۔


مشہور خبریں۔
اجتماعی کاوشوں اور اجتماعی بصیرت سے پاکستان کو آج اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی ہے، شہباز شریف
?️ 22 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اجتماعی کاوشوں
اکتوبر
انصاراللہ کی شرائط کو تسلیم کرنے کا ضمنی اشارہ
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے بارے میں ریاض مذاکرات گزشتہ بدھ کو سعودی
اپریل
اسلام آباد: وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور
مئی
یورپ میں امریکی فوج الرٹ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے یوکرین میں روس کی حالیہ
ستمبر
امریکہ کی سب غلط فہمیاں دور کردیں گے: حزب اللہ
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے
مارچ
تہران میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں افغان عبوری کابینہ کی موجودگی کا جائزہ لیا جائے گا: پاکستان
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران
ستمبر
دوحہ مذاکرات | مزاحمت کی ذہین پوزیشن پر نیا صیہونی دھوکہ
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: دوحہ مذاکرات سے واقف ذرائع نے اس بات کی طرف
جولائی
یوم مزدور کے مظاہروں میں فرانسیسی پولیس کا بھاری نقصان
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ یوم مزدور کے
مئی