?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا اقتدار آخری مراحل میں پہونچ چکا ہے اور اب انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیئے اسرائیلی سیاستدان متحد ہوگئے ہیں اور کسی بھی وقت انہیں حکومت سے دستبردار ہونا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے اور سیاست میں تبدیلیاں لانے کے لیے اسرائیلی سیاستدانوں کے اتحاد کا قیام آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ان کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے کہ وہ ایک متبادل گورننگ اتحاد قائم کریں جس سے بی بی کے نام سے مشہور دائیں بازو کے رہنما کی حکومت کا خاتمہ ہوگا جس نے گزشتہ 12 سالوں سے اسرائیل پر حکومت کی ہے۔
اس کی قیادت سابقہ ٹی وی اینکر یائر لاپڈ کر رہے ہیں جو سیکولر سینٹرسٹ ہیں اور جنہوں نے چند روز قبل ہی ایک ارب پتی دائیں بازو کے مذہبی قوم پرست نفتالی بینیٹ کی اہم حمایت حاصل کی تھی۔
نفتالی بینیٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اتحادیوں کی مذاکراتی ٹیم نے پوری رات بیٹھ کر اتحادی حکومت بنانے کی سمت پیشرفت کی ہے۔
120 نشستوں والی پارلیمنٹ میں 61 نشستوں کی اکثریت حاصل کرنے کے لیے ان کے غیر متوقع اتحاد میں انہیں بائیں بازو اور دائیں بازو کی جماعتوں کو بھی شامل کرنا پڑے گا اور امکان ہے کہ انہیں عرب اسرائیلی سیاستدانوں کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔
اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری جیسے فلیش پوائنٹ پر گہرے نظریاتی اختلافات کے باوجود 71 سالہ بینجمن نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے کے لیے گروپ بندی کو متحد ہونا پڑے گا۔
واضح رہے کہ بینجمن نیتن یاہو طویل ترین عرصے تک اسرائیل کے وزیرِ اعظم رہنے والے شخص ہیں اور اقتدار پر اپنی مضبوط گرفت کے باوجود اُن کا دور مسائل سے خالی نہیں رہا ہے۔
بینجمن نیتن یاہو کو کرپشن الزامات کے تحت تحقیقات کا بھی سامنا رہا ہے اور نومبر 2019 میں ان پر اعتماد مجروح کرنے، رشوت اور فراڈ کے فردِ جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔ اقتدار سے بے دخل ہونے کی صورت میں وہ جیل بھی جا سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی یونان کشیدگی کے درمیان امریکہ میں لڑاکا طیاروں کی فروخت کا بازار گرم
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے ترکی کو F-16 لڑاکا
جولائی
ملتان: سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل، ہیڈ محمد والا ٹریفک کیلئے بند، بہاولنگر میں چاویکا بند ٹوٹ گیا
?️ 2 ستمبر 2025ملتان: (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب سے 24 لاکھ سے زائد لوگ
ستمبر
امریکی نئی نسل کی بیداری اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے مستقبل پر اس کے اثرات
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: جب کہ امریکہ کی پچھلی نسلوں نے اس ملک کی
اپریل
یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے:وزیر اعلی پنجاب
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیان
اکتوبر
فلوریڈا میں میری حویلی پر حملہ فوجی بغاوت جیسا تھا: ٹرمپ
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
ستمبر
اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم
?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی
اکتوبر
گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 28 جون 2025لاہور (سچ خبریں) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس
جون
امریکہ چین کے خلاف کیا کر رہا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور چین کے درمیان مسابقت
جنوری