روس اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں پیوٹن کے معاون کا بیان

روس اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں پیوٹن کے معاون کا بیان

?️

سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان موجود مسائل توقع کے مطابق تیزی سے حل نہیں ہو رہے، جبکہ روسی ترجمان نے یورپ کی جنگی تیاری پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے معاون نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے تعلقات میں موجود مسائل اس رفتار سے حل نہیں ہو رہے جس کی توقع کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور روس کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

رپورٹ کے مطابق، روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات میں موجود مسائل اتنی تیزی سے حل نہیں ہو رہے، جتنی تیزی کی امید تھی۔

روسی صدر کے معاون نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ روس اور امریکہ کے رابطوں میں کوئی رکاوٹ ہے، لیکن اس وقت کوئی قابلِ ذکر پیشرفت بھی موجود نہیں،ان کا کہنا تھا کہ روس اور امریکہ کے درمیان مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں۔

دوسری جانب، روسی صدارتی دفتر کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے چند گھنٹے قبل ایک بیان میں کہا کہ ماسکو یورپ کو روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔ ان کے مطابق یورپ میں عسکری ماحول غالب ہے، اور یورپی ممالک اپنی معیشت کو نقصان پہنچانے کی قیمت پر اپنے فوجی بجٹ میں اضافہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ اور روس کی ممکنہ ایٹمی جنگ میں 5 ارب سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا خطرہ

پسکوف نے خبردار کیا کہ دفاعی بجٹ میں یہ اضافہ یورپی معیشتوں پر شدید دباؤ ڈالے گا اور اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے، انہوں نے کہا کہ ماسکو پہلے سے ہی اس خطرے کو سمجھتا رہا ہے کہ یورپ روس کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے، اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات پہلے سے اختیار کیے جا چکے ہیں۔

 

 

مشہور خبریں۔

25 مارچ کو ہونے والے اسمبلی اجلاس کا احوال

?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر نے معمول کی کارروائی کا آغاز کیے بغیر اجلاس

امریکی-صہیونیستی امدادی نظام غزہ میں موت کو بڑھاوا دے رہا ہے: آنروا

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور روزگار

صہیونی یلغار سے پہلے عرب دنیا کو بیدار ہونا ہوگا؛ اردنی جنرل کا انتباہ

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:اردن کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل بسام روبین نے عرب ممالک

حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے بدھ کی شام ایک تقریر میں کہا

غزہ شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 29 ستمبر 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر

ایک اور ٹرمینل بولی کے بغیر ابوظبی پورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری

?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مسابقت یا قیمت کی دریافت کے

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل بہترین کام انجام دیا

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل

ایران کا سخت جواب واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے فوجی جارحیت کو مہنگا بنا چکا ہے:برطانوی قلمکار

?️ 24 جنوری 2026سچ خبریں:برطانوی قلمکار روڈنی شیکسپیئر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے