?️
سچ خبریں:حماس نے کہا کہ غزہ جنگ اسرائیل کی ہر سطح پر شکست کی علامت بن چکی ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ محاصرہ زدہ غزہ میں بھوک ایک انسانی المیہ ہے، اور مزاحمت اب مکمل طور پر میدان پر حاوی ہے۔
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر جاری صہیونی جنگ صرف اور صرف اسرائیلی ناکامیوں کی شدت میں اضافہ کر رہی ہے، اور یہ جنگ اس حقیقت کا مکمل آئینہ ہے کہ صہیونی ریاست تمام سطحوں پر شکست سے دوچار ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے اپنے بیان میں کہا غزہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت، صرف اس کی مکمل ناکامیوں کی عکاسی ہے،بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی مزاحمت نے اپنی استقامت، حوصلے اور متنوع عسکری حکمت عملیوں سے دشمن کی تمام عسکری و سیاسی محاسبات کو درہم برہم کر دیا ہے، اور اب زمینی کنٹرول اور فیصلہ کن برتری مزاحمت کے پاس ہے۔
حماس نے غزہ پر مسلط کردہ قحط کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے عوام اور حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ محاصرہ زدہ ہزاروں بھوکے فلسطینیوں کو بچانے کے لیے فوری اقدام کریں۔
مزید یہ کہ حماس نے واضح کیا کہ قیدیوں کو طاقت کے ذریعے آزاد کرانے میں اسرائیل کی ناکامی کے بعد، اب واحد راستہ مزاحمت سے معاہدہ ہے اور یہ معاہدہ صرف مزاحمتی شرائط پر ممکن ہو گا،ان شرائط میں سرفہرست مطالبہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنا اور بھوک کا خاتمہ ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شرح سود میں اضافے کے بعد حکومت کو قرضے کی بھاری قیمت دینا پڑے گا
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) شرح سود میں اضافہ کرنے کا فیصلہ حکومت
نومبر
تم حق کے سورج کو چھپا نہیں سکتے:یمن کا مغربیوں سے خطاب
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن
دسمبر
بینجمن نیتن یاہو کینسر میں مبتلا
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن یاہو
دسمبر
عرب پارلیمنٹ کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے اہم مطالبہ
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سویڈن میں قرآن مجید کو
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی یونین کا ردعمل
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بدھ کے
نومبر
کوئٹہ: حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
?️ 26 مارچ 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی
مارچ
فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی اور عالمی برادری کا شرمناک ردعمل!!!
?️ 14 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد
مئی
متحدہ عرب امارات کا افغان ہوئی اڈوں کا انتظام اسرائیل کے حوالے
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیل میں شائع ہونے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ
جولائی