سچ خبریں:برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس میں شام کے سابق صدر بشار اسد کو زہریلے مادے کے ذریعے قتل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
برطانوی اخبار دی سن نے روسی سوشل میڈیا صارف کی ایک پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس میں شام کے سابق صدر بشار اسد کو زہریلے مادے کے ذریعے قتل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم صلح کی پیشکش کرتے ہیں جواب میں ہمارا خون بہایا جاتا ہے:بشار اسد
اخبار کے مطابق زہر کے استعمال سے بشار اسد کو سانس لینے میں دشواری اور شدید کھانسی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد فوری طبی امداد طلب کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، مذکورہ پوسٹ پر مبنی دعویٰ کیا گیا کہ اسد پر قاتلانہ حملہ یقینی تھا، لیکن یہ ذرائع غیر معتبر اور ناقابل بھروسہ دکھائی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شام؛ عرب تبدیلیوں کا عنوان
یاد رہے کہ دی سن اخبار جو ماضی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے متعلق بھی جھوٹی خبریں شائع کرچکا ہے، نے مزید کہا کہ بشار اسد کو ان کے اپارٹمنٹ میں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت اب بہتر ہے۔