پاکستان نے سفارتی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان نے سفارتی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کر لی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے جرائم کی روک تھام اور انصاف، اسٹیٹس آف ویمن اور پاپولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔یکم جنوری 2022سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالےگا۔ یہ کمیشنز متعدد سماجی اور معاشی مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اداروں کی رکنیت حاصل کر لی، جرائم کی روک تھام اور خواتین سے متعلق کمیشن کی رکنیت حاصل کی۔دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چھٹی بارکمیشن آن کرائم پری ونشن اینڈکرمنل جسٹس کا ممبر جبکہ کمیشن آن اسٹیٹس آف وومن اور کمیشن آن پاپولیشن اینڈڈیولپمنٹ کا ممبربن گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2022سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالےگا، کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر عالمی معاون کاکردار اداکرتے ہیں۔الیکشن کمیشن آف اسٹیٹس آف ویمن (سی ایس ڈبلیو) کی رکنیت کے لئے انتخابات میں پاکستان نے 53 میں سے 50 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی،  اس کے علاوہ چین ، ایران ، جاپان اور لبنان بھی منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ ، پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (سی پی ڈی) پر کمیشن کا انتخاب کیا گیا جو آبادیاتی تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ آبادی اور ترقی کے شعبے میں بین سرکار کے عمل کی حمایت کرتا ہے ۔ یبان میں بتایا گیا کہ یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ پاکستان جرائم کی روک تھام اور انصاف کے کمیشن کا رکن منتخب ہوا اور اس پینل کے لیے منتخب کیے گئے دیگر ممالک میں قطر، بحرین، بھارت اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا زمینی حملے کی صورت میں اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کر سکے گا؟

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر رکن محمود قماطی نے قابض اسرائیلی

کانگریس مین: ٹرمپ اور ریپبلکن امریکی عوام کے لیے کاروبار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹس کے رہنما نے حکومتی شٹ ڈاؤن

آصف علی کیا پراعتماد کھلاڑی ہے: ہمایوں سعید

?️ 30 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار

تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے

الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے کو طلب کر لیا

?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو الیکشن

ججز کے استعفے جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں: خواجہ سعد رفیق

?️ 17 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق

افغان حکومتی وفد کی شہید امام خامنہ ای کی الوداعی تقریب میں شرکت کا اعلان 

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: افغانستان کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس ملک کی

صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے