امریکا کی درجنوں تنظیموں نے بیانیہ جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا

امریکا کی درجنوں تنظیموں نے بیانیہ جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کی درجنوں تنظیموں نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں یہودیوں کو بسانے کے لیئے 1948ء میں تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا اور آج تک ان کے خلاف دہشت گردی جاری ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد اور نسل پرست ریاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں مختلف شعبوں کی نمایندہ 15 تنظیموں نے مشترکہ طور پر اسرائیل کو ایک نسل پرست ملک قرار دیا ہے، اسکولوں ویونیورسٹیوں کے اساتذہ اور مزدور انجمنوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی عوام کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

بیان میں اسرائیلی جرائم کی شدید مذمت کی گئی ہے، انہوں نے اسرائیل کو ایک نسل پرست اور انتہا پسند ریاست قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں پیشہ ور موومنٹ ورکرز یونین نے شیخ جراح اور سلوان میں اسرائیلی قابض فوج کے ذریعے جاری نسلی تطہیر اور مسجد اقصیٰ پر روزانہ حملوں اور غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کی مذمت کی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی نوآبادیاتی ریاست سے نسلی صفائی کی پالیسی کے تحت 73 برسوں سے فلسطینیوں کا ساتھ استحصال کیا جارہا ہے، جس کی شروعات 1948ء میں تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے ساتھ ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل کی سیاسی حمایت کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کو دی جانے والی 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی امداد فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بحرین کے وزیرخارجہ عبداللطیف الزیانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی نئی حکومت سے خطے میں اس کی امن پالیسی کے بارے میں جاننے کے لیے رابطے میں ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق بحرینی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک اپنے اور اسرائیلی عوام کے درمیان تفہیم، مکالمے اور تعاون کی حکمت عملی کے تحت اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں داخل ہونے والی زیادہ تر دوائیں بیکار 

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے

کیا چین کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے روکا جا رہا ہے؟

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے

ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر کھولنے پر عالمی مخالفت

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم کے گزشتہ ہفتے یہ کہنے کے بعد

پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی روکی جائے، پی ٹی آئی کے عالمی تنظیموں کو خطوط

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما اسد قیصر نے

یہ سوچنا کہ نصر اللہ ہتھیار ڈال دیں گے، حماقت ہے: پینٹاگون

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو

روس کے پاس چین کی فوجی امداد کا کوئی نشان نہیں ہے: پینٹاگون

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:  امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کی

کویت میں امریکی فوجی واچ ٹاور چوری!

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے سعودی اور کویتی افواج کے ساتھ امریکہ کی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر اظہار تشویش

?️ 22 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے