?️
سچ خبریں:چین نے ایک سخت بیان میں واشنگٹن کی عالمی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ اور دھمکیوں کی سیاست نہ صرف غیر مؤثر ہے بلکہ دنیا میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک سخت بیان میں واشنگٹن کی عالمی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ اور دھمکیوں کی سیاست نہ صرف غیر مؤثر ہے بلکہ دنیا میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہے،چینی وزارت خارجہ نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فوجی طاقت کو بڑھا کر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین کی وارننگ سے نینسی پیلوسی کا تائیوان کا دورہ ملتوی
چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دباؤ ڈالنے اور دھمکانے کی پالیسی ہمارے خلاف کارگر نہیں ہوگی، ہم نے واشنگٹن کے ساتھ کسی تجارتی مشاورت پر اتفاق نہیں کیا ہے اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ عوامی رائے کو گمراہ نہ کرے۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اپنی فوجی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے،واشنگٹن عالمی تنازعات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے،امریکہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔
چین نے واضح انداز میں کہا کہ لاطینی امریکی ممالک خودمختار ہیں اور کسی کو انہیں دھمکانے یا ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں ہے،چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ لاطینی امریکہ پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی ترک کرے اور تعاون اور پرامن مذاکرات کے راستے کو اپنائے۔
چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ مسائل کے پرامن حل اور بین الاقوامی تعاون پر یقین رکھتا ہے۔
تصادم اور کشیدگی کا راستہ دنیا کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ کبھی چین سے آرڈر نہیں لیتا: پومپیو
چین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی، تکنیکی اور جغرافیائی سیاسی تنازعات شدت اختیار کر چکے ہیں،بیجنگ نے اپنی سفارتی حکمت عملی میں سخت مؤقف اور تحمل مزاجی کو ایک ساتھ اپنانے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں شام کا موقف
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: عبوری حکومت کے بعد کے شام جس مرحلے سے گزرے گا،
دسمبر
شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار
?️ 9 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری اور
اگست
صیہونی قیدیوں کی حالت پر نیتن یاہو کی تشویش
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے
دسمبر
اب تک غزہ کی جنگ کے نتائج اور پیغامات
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ جو نسل
نومبر
طالبان کی ماسکو میں اہم پریس کانفرنس، امریکہ کو ایک بار پھر شدید دھمکی دے دی
?️ 20 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) طالبان نے ماسکو میں ایک اہم پریس کانفرنس کی
مارچ
کل رات پاکستان کے ہر شہر کے در و دیوار امریکہ مردہ باد سے گونج اٹھے
?️ 11 اپریل 2022(سچ خبریں)ملک بھر اور باہر ممالک میں عوام سڑکوں پر، در و
اپریل
امریکہ لبنان کے عدم استحکام کے درپے ہے: لبنانی عہدہ دار
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:حزب اللہ سے وابستہ الوفا للمقاومه دھڑے کے سربراہ نے زور
اپریل
بجلی بلوں پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا
?️ 30 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی
اگست