افغانستان میں بدامنی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

افغانستان میں بدامنی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

?️

آسٹریلیا (سچ خبریں)  امریکا نے جب سے افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کا عمل شروع کیا ہے جاتے جاتے ملک بھر میں شدید دہشت گردی پھیلا رکھی ہے تاکہ دنیا کو یہ بتا سکے کہ اس کے بغیر افغانستان کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور اب امریکا کی اس سازش میں آکر آسٹریلیا نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے اپنے ایک بیان کہا کہ آسٹریلیا افغان دارالحکومت کابل میں قائم سفارتخانہ 28 مئی 2021 بروز جمعہ سے بند کردے گا۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد حالات غیر یقینی کا شکار ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلوی سفارت خانے کے سفارتی مشن کی سکیورٹی یقینی نہیں ہوگی، سکاٹ موریسن نے مزید کہا کہ آسٹریلیا فوجی نکالنے کے ساتھ سفارتخانہ بند کرے گا۔ سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ عارضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں حالات ٹھیک ہونے پرسفارتخانہ دوبارہ کھولیں گے، ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی سفیر سفارتخانہ بند ہونے کے باوجود افغانستان کا دورہ کرتے رہیں گے، سفیر کابل میں کسی دوسری جگہ مقیم ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

ایرانی میزائلوں کے ہاتھوں صیہونی دفاعی نظام کی رسوائی ؛ عالمی میڈیا کا متفقہ تجزیہ

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایران کے بیلسٹک

میں نے ابھی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخ طے نہیں کی: ٹرمپ

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روسی

صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی

کینیڈامیں 7 پاکستانیوں کی اموات پر دفتر خارجہ کا ردّعمل

?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کینیڈا میں آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستان سے

یوم ارض کی 47ویں سالگرہ

?️ 1 اپریل 2023یوم ارض کی 47ویں سالگرہ کے اعدادوشمار اور معلومات سے پتہ چلتا

مزاحمت کے خلاف ہاتھا پائی میں آٹھ صہیونی فوجی ہلاک

?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز کے دوران غزہ کے جنوبی اور

توشہ خانہ ریفرنس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے