?️
نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور طیارہ گرنے سے نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو ہلاک ہوگئے ہیں۔
نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو شمالی ریاست کاڈونا کے سرکاری دورے کے دوران جہاز گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں ہلاک ہوگئے، کاڈونا کو گزشتہ چند ماہ سے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ کاڈونا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ واقعہ ابوجا ایئرپورٹ کے بالکل باہر نائیجیرین ایئر فورس کا چھوٹا مسافر طیارہ انجن بند ہونے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے واقعے کے تین ماہ بعد پیش آیا، اس وقعے میں جہاز میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
نائیجیریا کے صدر محمد بُحاری نے شدت پسندوں اور دیگر مسلح گروپوں کی طرف سے پرتشدد واقعات پر سالوں سے تنقید کے بعد جنوری میں ابراہیم اتاہیرو کا دیگر ملٹری سربراہان کے ساتھ تقرر کیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ میں نائیجیریا کی فوج کے حوالے سے کہا گیا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ خراب موسم میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔
واقعے میں جہاز کے عملے سمیت دیگر 10 افسران بھی ہلاک ہوئے ہیں، صدر محمد بُحاری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے:ترجمان پاک فوج
?️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے
دسمبر
عمران خان کو نظر بند کرنے کا امکان
?️ 14 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر
مئی
کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد
?️ 8 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست
اکتوبر
پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹا دی گئی
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی ہٹادی
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر شہید
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹر کو جنین پر صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے
مئی
امریکہ کے کرپٹ ترین صدر کون ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
صرف باتیں کرنے سے صلح نہیں ہوتی:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے اعلان کیا کہ یمن
فروری
ڈیموکریٹس کے ہارنے میں بائیڈن کی رسوائی
?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: Darragh Roach کی طرف سے لکھے گئے ایک نوٹ میں
جولائی