الجزائر (سچ خبریں) الجزائر کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگیا جس میں قومی لبریشن فرنٹ نے 105 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ازدگان دھڑے اور مجلس عمل میں سے ہر ایک نے 64 نشستیں حاصل کیں، جبکہ فیوچر فرنٹ پارٹی نے 48 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
قابل ذکر ہے کہ رائے دہندگان کے لیئے ملک کے اندر 13،000 پولنگ اسٹیشن مختص کئے گئے تھے اور ملک سے باہر 357 ہیڈ کوارٹرز اور 139 موبائل ہیڈ کوارٹر تعیین کیئے گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق اس انتخاب میں 1483 فہرستوں نے حصہ لیا جن میں 646 پارٹی کی فہرستیں اور آزاد امیدواروں کی 837 فہرستیں شامل تھیں۔
واضح رہے کہ الجزائر میں یہ انتخابات طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والے عبدالعزیز بوتفلیقہ کے دور صدارت کے خاتمے کے ٹھیک دو سال بعد ہوئے۔
اس الیکشن سے پہلے انتخابی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور بائیکاٹ کے مطالبات کا سلسلہ بھی جاری رہا، ووٹروں کی بہت کم شرکت کے سبب رائے دہی کے لیے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ بھی کر دیا گیا تھا۔