یوکرین کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونے کا امکان

یوکرین

🗓️

سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو منطق اور عقل کے برعکس روس کی سرحدوں کے قریب پہنچ رہا ہے اور یہ صورتحال یوکرین کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کا باعث بن سکتی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ جو بھی واقعات رونما ہو رہے ہیں ان کے نتیجے میں یوکرین کے دنیا کے نقشے سے ایک ملک کے طور پر مٹ جانے کا امکان ہے،اس مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے دمتری میدویدیف نے اپنے ذاتی ٹویٹر پیج پر لکھا کہ روس یوکرینی حکام کی غلطیوں کا ذمہ دار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 کی بغاوت کے بعد یوکرین اپنی آزادی کھو بیٹھا ہے اور وہ براہ راست مغرب کے کنٹرول میں ہے نیز کیف کے حکام کا خیال ہے کہ نیٹو ان کی سلامتی کی ضمانت دیتا ہے، میدویدیف نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے نتیجے میں یوکرین باقی بچی ہوئی ریاستی خودمختاری بھی کھو سکتا ہے اور دنیا کے نقشے سے غائب ہو سکتا ہے۔

سینئر روسی عہدہ دار نے کہا کہ نیٹو، منطق اور عقل کے برعکس، روس کی سرحدوں تک اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے عالمی تنازعات اور انسانیت کے ایک بڑے حصے کی موت کا حقیقی خطرہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

🗓️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا

انگلستان کے بادشاہ کا سیاہ فام سے ہاتھ ملانے سے انکار

🗓️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     انگلینڈ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کی ایک ویڈیو

سابق سعودی عہدہ دار کا اس ملک کے بڑے اداروں کے بارے میں اہم انکشاف

🗓️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزیر داخلہ کے سابق مشیر نے کہا کہ وزارت داخلہ

تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس

🗓️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال

امریکی-فرانسیسی-سعودی مثلث کی ایک بار پھر لبنان کے ملکی مسائل میں مداخلت

🗓️ 25 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے امریکی-فرانسیسی-سعودی مثلث کے لبنانی حکومت کی تشکیل لائن

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط

🗓️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں 30اپریل کو ہونے

استعمار نائیجر میں کیا کرنا چاہتا ہے؟

🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تیانی نے نائجر میں کسی بھی

اسلام آباد کو مثالی شہر بنانے کا وقت آگیا ہے

🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے