سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ اگر یوکرین روس کے خلاف جنگ ہار جاتا ہے تو امریکہ کے لیے اس کا نتیجہ افغانستان سے 10 گنا برا ہو گا۔
امریکی سینیٹ میں ریاست جنوبی کیرولائنا کے نمائندے لنڈسے گراہم نے پیر کو 2024 کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے سرکردہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کی فوجی اور مالی امداد بند کرنے کی باتیں نہ کریں۔
انڈیپینڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر گراہم نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ یوکرین کو امداد بھیجنا بند کر دیتے ہیں تو امریکہ کے لیے اس کا نتیجہ افغانستان سے 10 گنا برا نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ کو کون نہیں ختم ہونے دے رہا؟
یاد رہ کہ 2021 میں افغانستان سے امریکہ کے ہنگامہ خیز انخلاء کو بہت سے تجزیہ کار وہاں 20 سال کی جنگ کے بعد اس ملک میں امریکہ کی ناکامی سے تعبیر کر رہے ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ ان کا ٹرمپ اور کانگریس میں موجود دیگر ریپبلکنز کو کیا مشورہ ہوگا جو یوکرین کی امداد بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، گراہم نے کہا کہ میں ٹرمپ اور سب سے کہوں گا کہ اگر ہم نے یوکرین کی امداد بند کی اس کا نتیجہ افغانستان اس سے بھی 10 گنا بدتر ہو گا۔
گراہم نے مزید کہا کہ یوکرین کی مالی امداد بند کرنا تائیوان کے لیے موت کی سزا کے مترادف ہے،پیوٹن حملے جاری رکھیں گے،اگر کوئی اس جنگ کو نہیں سمجھ رہا ہے تو وہ دوسری جنگ عظیم کو سمجھا ہی نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یوکرین روس کو شکست دے دیتا ہے تو اس بات کا امکان کم ہو گا کہ چین تائیوان پر حملہ کرے گا اور پیوٹن بھی اپنی کاروائیوں کو روک دے گا۔
یوکرین جنگ کا ہارنا امریکہ کے لیے کیسا ہو سکتا ہے؟
امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ اگر یوکرین روس کے خلاف جنگ ہار جاتا ہے تو امریکہ کے لیے اس کا نتیجہ افغانستان سے 10 گنا برا ہو گا۔
امریکی سینیٹ میں ریاست جنوبی کیرولائنا کے نمائندے لنڈسے گراہم نے پیر کو 2024 کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے سرکردہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کی فوجی اور مالی امداد بند کرنے کی باتیں نہ کریں۔
انڈیپینڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر گراہم نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ یوکرین کو امداد بھیجنا بند کر دیتے ہیں تو امریکہ کے لیے اس کا نتیجہ افغانستان سے 10 گنا برا نکلے گا۔
یاد رہ کہ 2021 میں افغانستان سے امریکہ کے ہنگامہ خیز انخلاء کو بہت سے تجزیہ کار وہاں 20 سال کی جنگ کے بعد اس ملک میں امریکہ کی ناکامی سے تعبیر کر رہے ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ ان کا ٹرمپ اور کانگریس میں موجود دیگر ریپبلکنز کو کیا مشورہ ہوگا جو یوکرین کی امداد بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، گراہم نے کہا کہ میں ٹرمپ اور سب سے کہوں گا کہ اگر ہم نے یوکرین کی امداد بند کی اس کا نتیجہ افغانستان اس سے بھی 10 گنا بدتر ہو گا۔
مزید پڑھیں: یوکرین جنگ کو کون طول دے رہا ہے؟