یوکرین جنگ کو کون طول دے رہا ہے؟

یوکرین

?️

سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن روس کے ساتھ جنگ ​​کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور اسے توقع ہے کہ یوکرین میں جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی۔

ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ روس کے ساتھ جنگ ​​میں پھنستا چلا جارہا ہے، کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن کو معلوم نہیں کہ اس خونریز جنگ سے کیسے نکلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کی شکست کے بارے میں امریکی سابق عہدیدار کا اہم بیان

انتونوف نے کہا کہ امریکہ نے کیف کے لیے جو نئے فوجی پیکج کی منصوبہ بندی کی ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ واشنگٹن روس کے ساتھ جنگ ​​کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے نیز وہ یوکرین کے باشندوں کو بھی اپنی پراکسی فورس کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا امریکہ کی جانب سے زیلنسکی حکومت کو ہتھیاروں اور رقم کی نئی کھیپ بھجیے جانے سے ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکومت یہ نہیں جانتی کہ اس خونریز جنگ سے اپنی عزت بچا کر کیسے نکلے۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس واضح طور پر ایسی حکمت عملی کے لیے امریکی معاشرے کی حمایت کی سطح میں کمی پر توجہ نہیں دیتا بلکہ اس کے بجائے وہ امید کرتا ہے کہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی۔

روسی سفیر کا کہنا ہے کہ جس چیز کو نظرانداز کیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ امریکی دفاعی صنعت کی مہلک مصنوعات کیف کے مجرم افراد پرامن شہریوں اور شہری تنصیبات کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

سینئر روسی سفارت کار نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھنا چاہتا اور یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ اس طرح کی غیر ذمہ داری پہلے ہی جنگ میں شامل دونوں فریقوں کے ساتھ ساتھ امریکی عوام کو بھی بہت مہنگی پڑ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ کیسے یوکرین جنگ کو ہوا دے رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ میدان جنگ میں روسی مسلح افواج کو شکست دینا ممکن نہیں ہے، اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے روسی فوجیوں کی طاقت اور برداشت کو توڑنا ممکن نہیں لہذا خصوصی فوجی آپریشن کے تمام اہداف اور مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

انسانی امداد کے حصول کے لیے لائن میں لگے مظلوم فلسطینی بھی صیہونی جارحیت کا شکار

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں کی

ایران پر امریکی حملے نے واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چین

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات

استنبول مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان نے طالبان حکومت کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی اور طالبان کے وفود کے درمیان استنبول مذاکرات کی

مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آنے

مغربی عراق میں داعش کے 4 ٹھکانے تباہ

?️ 16 فروری 2026مغربی عراق میں داعش کے 4 ٹھکانے تباہ عراق کے صوبہ الانبار

مائیکرو ملٹری ازم: زوال پذیر سلطنتوں کا آخری حربہ

?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں: ایک امریکی مورخ نے ماضی میں بعض سلطنتوں کی ناکامیوں

ٹک ٹاکر کی جان کو خطرہ، گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی

?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود متاثرہ 

وزیراعظم کی رحیم یارخان میں صدر یواے ای سے ملاقات، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال

?️ 30 دسمبر 2025رحیم یار خان (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف رحیم یارخان پہنچ گئے جہاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے