سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین روس جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک واشنگٹن نے کیف کو تقریباً 38 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔
روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکی قیادت میں یوکرین کو مغربی ممالک کی طرف سے ملنے والی فوجی امداد کے وقفے وقفے سے اعلان کے ساتھ ساتھ پینٹاگون نے اس جنگ کے آغاز سے اب تک کیف کو فراہم کی جانے والی فوجی مدد کی کل رقم کا اعلان کیا۔
امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ واشنگٹن حکومت نے ڈونباس کے علاقے میں روس کی خصوصی فوجی کاروائیوں اور اس ملک کے ساتھ یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کیف کو تقریباً 38 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن کی جانب سے روس کے ساتھ جنگ کو طول دینے کے لیے کیف کی تازہ ترین حمایت میں، اگرچہ وہ براہ راست یوکرین میں کوئی جنگی جہاز بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن جو ممالک پہلے ہی امریکہ سے F-16 خرید چکے ہیں، اس نے انہیں اجازت دی ہے کہ وہ یہ طیارے جتنے چاہیں یوکرین کو دے سکتے ہیں۔
پینٹاگون کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں یوکرین کو مجموعی طور پر 38.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی سکیورٹی امداد دینے کا وعدہ کیا تھا، جس میں سے 37.6 بلین ڈالر دے چکا ہے۔