وزیراعظم کی بیلاروس کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، بیلاروس کے ساتھ اپنے خوشگوار اور وسیع البنیاد تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بیلاروس کے ساتھ معیشت، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

وزیر اعظم کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے یہ باتیں بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک سے ملاقات کے دوران کہیں۔

جواب میں سرگئی ایلینک نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے بیلاروس کے صدر لوکاشنکو کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس، پاکستان کو ایک اہم ملک سمجھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستان اور بیلاروس کی 2024 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے تناظر میں وزیر اعظم نے مسلسل اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں اور مشغولیت کا خیرمقدم کیا، علاوہ ازیں وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج اردن اور عراق کے دورے پر روانہ ہوں گے، پہلے مرحلے میں وہ شاہ عبداللہ دوم کے بڑے بیٹے ولی عہد حسین بن عبداللہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اردن جائیں گے، جو ظہران پیلس میں اپنی سعودی منگیتر راجوا السیف سے شادی کر رہے ہیں۔

علاقائی بادشاہتوں کے سربراہان کے علاوہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن اور ہالینڈ کے بادشاہ بھی مہمانوں میں شامل ہیں۔

اردن کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو 5 سے 7 جون تک عراق کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر عراق کا دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کریں گے، علاوہ ازیں بھٹو زرداری کے دورہ عراق کے دوران اہم معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

کورونا وائرس کی تینوں ویکسینوں میں کیا مماثلت ہیں

?️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} دنیا بھر کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس

ایرانی جوہری سائنسداں کے قتل کیس میں 14 افراد کے خلاف فرد جرم عائد

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی جوہری سائنسداں شہید فخری زادہ کے قتل کیس میں 14

جرمنی کا ایران سے اپنے جوہری پروگرام میں شفافیت کا مطالبہ!

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: جرمنی کے وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر

ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے: شہبازشریف

?️ 27 ستمبر 2025نیوجرسی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ

جنگ بندی نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل اور امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں: البخیتی

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن

بھارت نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی

?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سرکاری حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے

تاجر دوست اسکیم پر تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور تاجروں

وزیر خزانہ کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا

?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سی این این کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے