پاکستان کا دیگر ممالک جانے کے منتظر افغان مہاجرین کو فوری ویزا دینے پر زور

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ان افغان شہریوں کے لیے تیز رفتاری کے ساتھ ویزا اجرا اور منظوری کے عمل کا مطالبہ کیا ہے جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ انہیں کسی تیسرے ملک میں منتقل کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم افغان شہریوں کی تیسرے ملک میں آبادکاری کے حوالے سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، یہ مشاورت جاری ہے اور پاکستان نے ان حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ویزا اجرا اور منظوری کے عمل کو تیز کریں تاکہ بغیر کسی تاخیر کے وہ شہری روانہ ہو سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس عمل میں ایک درجن کے قریب ممالک شامل ہیں، انہوں نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ معاملات میں ان ممالک کی طرف سے فراہم کردہ فہرستوں پر دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان فہرستوں میں کسی فرد کا نام شامل کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ ممالک اس شخص کو ویزا جاری کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان ان ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ان شہریوں کی کسی تیسرے ممالک میں آبادکاری کے حوالے سے فوری فیصلوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ حکومت نے کافی غور و خوض اور وسیع مشاورت کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ، اس مشاورتی عمل میں قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں اور متعلقہ محکموں کی تجاویز و آرا بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے حوالے سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ افغانستان سمیت اپنے دوست ممالک کو اعلان اس کے مختلف پہلوؤں سے متلعق وضاحت کر رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ ہماری مشاورت جاری ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پندرہ دن قبل تبت میں ملاقات کے دوران بھی اس پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

 امریکہ ایران کے ساتھ احترام اور مذاکرات کا راستہ اپنائے:پاکستانی اخبار

?️ 31 جنوری 2026 امریکہ ایران کے ساتھ احترام اور مذاکرات کا راستہ اپنائے:پاکستانی اخبار  پاکستان

بھارتی وزارت داخلہ نے فورسز کو نہتے کشمیریوں کو تختہ مشق بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حریت کانفرنس

?️ 9 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپنا

اس سے پہلے کہ پچھتانا پڑے عراق سے چلے جاؤ؛عراقی مزاحمتی تحریک کا ترکی سے خطاب

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزحمتی تحریک کی تنظیم کتائب حزب اللہ نے اپنے ایک

ماهر حمود: ایران کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹرمپ متضاد بیانیے کا شکار ہو گئے ہیں

?️ 7 مئی 2026سچ خبریں: عالمی اتحاد برائے علمائے مقاومت کے سربراہ نے لبنان اور

اسرائیل کی جانب سے اسلووینیا کے راستے یوکرین کو ہتھیار فراہم

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   Yediot Aharonot نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ

7 اکتوبر عالمی کیلنڈر میں تاریکی کے خلاف مزاحمت کی کامیابی کا دن

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے

کیا نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو ناکام بنا دیں گے؟

?️ 15 اکتوبر 2025کیا نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو ناکام بنا دیں گے؟

جنرل سلیمانی کے قتل بدلے کے بغیر نہیں رہ سکتا:اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندہ

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہاکہ سپاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے