?️
سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ امور کے اعلیٰ نمائندے نے یمن کی موجودہ صورتحال اور اس ملک کے خلاف کی جانے والی بمباری پر ایک دن کی تاخیر سے ردعمل کا اظہار کیا۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر امریکی اور برطانوی کے حملوں کے تقریباً ایک دن بعد یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور جوزپ بوریل نے اس یونین کے رکن ممالک کی جانب سے ایک بیان جاری کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی کب تک فلسیطنیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں؟
انہوں نے اپنے بیان میں یمن میں واشنگٹن اور لندن کے اقدامات کا ذکر نہیں کیا لیکن یمنیوں سے تحمل سے کام لینے کو کہا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حکومتوں کو اپنے جہازوں کی حفاظت کا حق حاصل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین 10 جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2722 کی منظوری کا خیرمقدم کرتی ہے جس میں بحیرہ احمر کی جہاز رانی پر یمن کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اس لیے کہ عالمی تجارت اور سلامتی کے آزادانہ بہاؤ کے لیے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔
یورپی یونین نے یمنی افواج سے کہا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں تاکہ بحیرہ احمر اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کو روکا جا سکے، اس تناظر میں یورپی یونین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 (2015) کے تحت ہتھیاروں کی پابندی کے احترام کے لیے تمام ممالک کے عزم کو یاد دہانی کرائی۔
بوریل کے مطابق یورپی یونین یمن میں حملوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مداخلت کا مطالبہ کرتی ہے اس لیے کہ یہ حملےعالمی تجارت میں خلل ڈال رہے ہیں اور جہاز رانی کے حقوق کو نقصان پہنچا رہے ہیں نیز خطے میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
آخر میں یورپی یونین کی ڈپلومیسی کے سربراہ نے کہا کہ یورپی یونین خطے کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
دریں اثنا، کل یمن کے انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن بحیرہ احمر میں تنازعات کے نئے ضابطے تشکیل دینے میں کامیاب ہوگیا ہے جو مستقل ہوگا اور کوئی بھی اسے تبدیل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور انگلینڈ براہ راست جنگ میں داخل ہو چکے ہیں اور یہی وہ لمحہ ہے جس کا ہم انتظار کر رہے تھے۔
البخیتی نے کہا کہ صیہونی حکومت اور بحیرہ احمر میں ہماری کاروائیوں نے امریکیوں اور اسرائیلیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بھی اپنا دفاع ہے؟
انصار اللہ سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ ہمیں امریکہ اور انگلستان کے اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے،اس سے پہلے ہم صرف صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے تھے اور آج برطانوی اور امریکی جہاز بحیرہ احمر کو عبور کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔
مشہور خبریں۔
ستمبر2021 میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 2.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے ماہانہ بنیاد پر
اکتوبر
فیصلے سے مایوسی ہوئی، کسی کو ابہام نہ رہے کہ ہمارے ارکان آزاد ہیں: بیرسٹر گوہر
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے
جون
’نگران حکومت آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے سہ ماہی جائزے پر بات چیت کرے گی‘
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کے
ستمبر
آئینی ترمیم منظوری معاملہ، بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں
?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم کی منظوری کے مشن کوآگے بڑھاتے
اکتوبر
امریکی جیلوں کے نظام کا دیوالیہ پن
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی جیلوں کو مہلک اور ناقابل تسخیر بحرانوں کا سامنا ہے
دسمبر
منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے. منیراے ملک
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آباد
اپریل
افغانستان میں برطانوی افواج کے جنگی جرائم کے بارے میں جواب مانگتے سوالات
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں کیے جانے والے جرائم کو
مارچ
اسرائیلی فوجیوں پر ذہنی دباؤ کے اثرات
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ناحال
مئی