?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب طاہر نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ ہم نے گوگل بھی چیک کیا تھا، ڈاکٹر ندیم قریشی بہترین ریٹینا سپیشلسٹ ہیں، آپ ان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کرلیں۔ عدالت نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ تین دن یا تین ماہ رکھیں، دیکھ لیں یہ ساری ذمہ داری آپ لے رہے ہیں، اگر کل کچھ ہو گیا تو کیا آپ ذمہ داری لیں گے ، اس پر ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہا کہ ہم ذمہ داری لیں گے۔
عدالت نے عمران خان کی جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق درخواست پر طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا، چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمد عارف خان اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہوں گے۔
حکم دیا گیا کہ میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات مرتب کر کے جلد از جلد چیف کمشنر اسلام آباد کو فراہم کرے گا، چیف کمشنر میڈیکل بورڈ کی سفارشات اور جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے خلاف آسٹریلیا کا خیر مقدم کیا
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کو دہشت گردی کی
نومبر
یمنیوں کے سامنے صہیونیوں کی ناکامی؛ موساد کی مدد حاصل کرنے کی کوشش
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین نے یمنی مزاحمت
جنوری
رواں سال کے آغاز سے اب تک 42 فلسطینی شہید
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:اریحا اور نابلس میں 6 نوجوان فلسطینیوں کی شہادت کے بعد
فروری
صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی شرط
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک سامی ابو زہری نے
اپریل
انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)عام انتخابات 2024 کے پُرامن انعقاد کے لیے ملک
فروری
پڑھے لکھے لوگوں نے کس جماعت کو ووٹ دیا؟ سروے نتائج میں تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں 8 فروری کو ہوئے عام انتخابات کے حوالے
مارچ
یمن نے سعودی عرب کے خلاف بحری محاصرے کا دائرہ وسیع کردیا ہے : لبنانی اخبار
?️ 19 اگست 2026سچ خبریں:لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق یمن نے سعودی عرب کے خلاف
اگست
صہیونی میڈیا کا حزب اللہ کی نقطہ زن میزائل طاقت کا اعتراف
?️ 22 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان
مئی