?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے ایک روز کے دوران کووِڈ 19 ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ ہم نے ایک روز میں 10 لاکھ ویکسینز کا جو ہدف مقرر کیا تھا وہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسینیشن سے حاصل کرلیا’۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے ساتھ تمام وفاقی اکائیاں ریکارڈ نمبر میں ویکسین لگا رہی ہیں، سب کی کارکردگی زبردست ہے’۔
ایک دوسرے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے یہ اعداد و شمار بتائے کہ کون سے بڑے شہروں میں کتنے فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد 10 لاکھ آبادی والا پاکستان کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں 50 فیصد اہل آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔
اسد عمر نے مزید بتایا کہ پشاور اور راولپنڈی میں 35 فیصد، فیصل آباد میں 28 فیصد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں 27 فیصد جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بالترتیب 26 اور 25 فیصد افراد کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 19 لاکھ 29 ہزار 581 ویکسینز لگائی جاچکی ہیں جن میں سے گزشتہ روز ویکسین کی 110 لاکھ 72 ہزار 342 خوراکیں لگائی گئیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی 10 لاکھ ویکسین یومیہ کا سنگ میل عبور ہونے کی تصدیق کی اور اسے ممکن بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی۔قبل ازیں اسد عمر نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد کورونا ویکسینز لگائی جاچکی ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ملک میں ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں لگانے میں 113 دن، 2 کروڑ لگانے میں 28 دن لگے جبکہ مزید صرف 16 دنوں میں ویکسینز کی تعداد 3 کروڑ تک جا پہنچی۔
انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ 6 روز کے دوران ویکسینیشن کے عمل میں تیزی آئی ہے اور اس دوران 50 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں ویکسینیشن کے عمل کا آغاز فروری کے آغاز میں چین کے عطیہ کردہ ویکسینز کے ذریعے ہوا تھا جس میں اولین ترجیح کووِڈ کے خلاف صف اول میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو دی گئی گئی تھی۔
بعدازاں حکومت نے نہ صرف خود ویکسینز خریدی بلکہ عالمی اقدام کوویکس کے ذریعے بھی ملک کو مختلف ویکسینز کی خوراکیں مل چکی ہیں۔اس دوران پہلے 60 سال سے معمر اور بعدازاں 18 سال تک کی عمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا تھا۔
وبا کی چوتھی لہر کے پیشِ نظر این سی او سی نے خبردار کیا تھا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد 31 اگست سے قبل ویکسینیشن کرالیں بصورت دیگر انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جس کے بعد ملک بھر کے بالخصوص کراچی کے ویکسینیشن سینٹرز پر عوام کا تانتا بند گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
شام کے زلزلے کے متاثرین سے عالمی برادری کا منہ موڑنا
?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس ایڈھانوم نے بین
مارچ
کیا فرانس یوکرین میں فوج بھیجے گا؟میکرون کی زبانی
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں
مارچ
فلسطینی نوجوانوں کا مغربی کنارے میں صیہونی غاصبوں پر حملہ
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی نوجوانوں نے اتوار کی شب نابلس کے جنوب میں
جنوری
ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اپنی خواہشات کو دوبارہ تحریر کیا
?️ 7 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کی تروریست ریاست کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ، تمام مخالفانہ
مئی
امریکہ نے خطے کو باروڈ میں تبدیل کر دیا ہے: چائنہ ڈیلی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: سنگاپور میں جمعہ سے اتوار تک 22ویں شنگری لا ڈائیلاگ
جون
اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ
?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکا روانہ ہوگئے،
اکتوبر
جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا 8 سال بعد تسلط
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: خبر کے ذرائع نے جنوبی مغربی شام میں حوض الیرموک
ستمبر
غیر ملکی عازمین کے سعودی عرب میں داخلے کی شرائط
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: بیرون ملک مصری ورکرز یونین کے نائب صدر عادل حنفی نے
دسمبر