?️
سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے طالبان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی ضروت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھوتہ مشروط ہوناچاہیے۔
ٹولو نیوزکی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہاکہ ہمارے پاس طالبان کے ساتھ سمجھوتہ کرنےکے لیے پانچ شرائط ہیں جو یورپی یونین نے ستمبر میں طے کی ہیں، اور طالبان کواس سلسلہ میں پیش رفت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ قطر کے ساتھ ہمارا خیال یہ ہے کہ طالبان کے ساتھ کچھ آپریشنل بات چیت ضروری ہے، لیکن انہیں کوئی قانونی حیثیت دیے بغیر، تاہم یہ پیش رفت طالبان کے ان پانچ معیارات پر آگے بڑھنے سے مشروط ہونی چاہیے جو ہم نے ستمبر میں طے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال 3 ستمبر کو سلووینیا میں ہونے والے اجلاس میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے پانچ اصول طے کیے جو کہ طالبان کے ساتھ تعامل کی بنیاد ہیں،سلووینیامیں ہونے والے سربراہی اجلاس کے مطابق طالبان کو جن اصولوں پر عمل کرنا چاہیے وہ درج ذیل شامل ہیں:
1۔ افغانستان کو دہشت گردی کا اڈہ نہیں بننا چاہیے۔
2۔ انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کا احترام ہونا چاہیے، قانون کی حکمرانی اور میڈیا کی آزادی ہونا چاہیے۔
3۔ ایک جامع قومی حکومت کی تشکیل ہونا چاہیے
4۔ یورپی یونین کی انسانی امداد تک مفت رسائی کی اجازت دینا
5۔ غیر ملکی اور افغان شہری جو خطرے میں ہیں ان کے لیے محفوظ راستہ بنانا ۔
بوریل نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ بھی افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی ممالک سے جنرل سکریٹری کے لیے نامزدگیاں طلب
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ نے رکن ممالک سے 2027 کے لیے جنرل سکریٹری
نومبر
حماس کی شاباک کے سربراہ کو قتل کی دھمکی:صیہونی میڈیا
?️ 20 مئی 2023صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
مئی
بلوچستان میں ہونے والی سیاسی پیش رفت نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے
?️ 15 ستمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بڑی سیاسی
ستمبر
میں انتقام کی سیاست کرنے والا بندہ نہیں، نواز شریف
?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا
جون
69% امریکی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بائیڈن سے غیر مطمئن
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: ABC News-Ipsus کے سروے سے پتا چلا ہے کہ 69 فیصد
دسمبر
اگلے ہفتے قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج منگل کی
جنوری
نوجوان فلسطینی صہیونی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بنا
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح
ستمبر
وزیر خارجہ نے ایران کے نو منتخب صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے نو
جون