?️
سچ خبریں:عراقی نیوز ذرائع کا کہناہے کہ اماراتی سرورز کے ہیک ہونے سےپارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے 9.5 ملین سے زائد عراقیوں کی معلومات سے لیک ہو گئی ہیں۔
العہد ٹی وی چینل نے اپنی ویب سائٹ پر رپورٹ دی ہے کہ اماراتی سرورز کو ہیک کرنے والے ہیکرز نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے 9 ملین سے زاید عراقیوں کی خفیہ معلومات لیک اور فروخت کی ہیں۔
سائٹ نے معلومات لیک ہونے کے بارے میں اطلاع دینے والی ریڈ فورمز ویب سائٹ کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک ہیکنگ ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی DarkMatter کے سرورز تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس میں رواں سال کے اتوار ، 10 اکتوبر کو ہونے والےپارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے 9.5 ملین عراقی شہریوں کی معلومات کا ذخیرہ اور ان کے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات شامل ہیں۔
الاحد نیوز نے مزید لکھاہے کہ متحدہ عرب امارات کی ڈارک میٹر کمپنی نے عراقی پارلیمانی انتخابات کے لیے تکنیکی مدد اور ڈیجیٹل امداد فراہم کی تھی ،تاہم اس کے ڈیٹا بیس آرکائیو کی ہیکنگ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ممکن ہے کہ اماراتی حکام عراقی انتخابات کے نتائج اور ووٹنگ کے عمل کے تعین میں ملوث رہے ہوں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ Arielsapirنامی اس ہیکر ٹیم کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ میں درج فون نمبر (+972568988640) ان واقعات کے پیچھے اسرائیلی ٹیم کے ملوث ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت سے منسوب ہیکرز کی جانب سے9.5 ملین عراقیوں کی معلومات کی قیمت 2 بٹ کوائن مقرر کی گئی ہےجبکہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے نتائج میں غیر ملکی ہاتھوں کی مداخلت ایک مسئلہ ہے جس پر ان دنوں عراقی میڈیا ، مختلف شخصیات اور سیاسی دھاروں کی زبان میں زور دیا جا رہا ہے۔
یادرہے کہ عراقی اسلامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہاکہ عراقی حکومت کی نگرانی میں غیر ملکی ہاتھوں سے 2021 کے انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی غیر ملکی مرضی اور قیادت کے خلاف آزاد ہائی الیکشن کمیشن کی کمزوری اور نااہلی کی بنیادی وجہ ہے۔


مشہور خبریں۔
قیدیوں کے تبادلہ کیس میں صہیونی سازش کو شکست
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 40ویں دن
فروری
صہیونی نسل پرستی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی خاموشی توڑنے پر مجبور
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ
مارچ
تہران ریاض تعلقات میں بہتری چین کی سفارتی فتح ہے: سی بی ایس
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے چین میں ایران کے وزیر خارجہ
اپریل
آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی منصوبہ مسترد، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں
مارچ
قوم: نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غیر پائیدار جنگ بندی کے معاہدوں کو تباہ کر دیا
?️ 30 دسمبر 2025 سچ خبریں: دی نیشن نے فلوریڈا میں امریکی صدر سے اسرائیلی
دسمبر
افغانستان میں امن واستحکام سے پورا خطہ مستفید ہوگا
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
اگست
کیا قدس فلسطینیوں کی تیسری انتفاضہ کا اصل مرکز ہوگا؟
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: انتفاضہ یا پتھر کا انقلاب ایک نئی صیہونی مخالف تحریک
نومبر
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں اس ملک کی سب سے بڑی تیل فیلڈ
مارچ