?️
سچ خبریں: اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے اور اس حکومت کے رہنماؤں کو جنگی جرائم کی عدالت میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حامیت میں سڑکوں پر
اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے سماجی حقوق کے وزیر پون پلارا نے بدھ کے روز صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے بے دفاع عوام کی نسل کشی پر اپنے ردعمل میں تمام یورپی ممالک سے اس نفرت انگیز حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔
محترمہ پلارا نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو اسرائیل کا ویزہ دینے سے انکار کرنے کے فیصلے کے بارے میں جاننے کے بعد X سوشل نیٹ ورک پر اپنے ذاتی صفحے پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ نیتن یاہو اور اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر دہائیوں سے غیر قانونی قبضے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے ممالک کو اسرائیل کے خلاف فوری طور پر چار اقدامات کرنے چاہیئں:
1۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرنا۔
2۔ سختی سے اقتصادی پابندیاں لگانا۔
3۔ ہتھیاروں کی پابندی،
4۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر صیہونی سیاسی رہنماؤں کو غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کے قتل عام کی وجہ سے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں طلب کرنا۔
مزید پڑھیں: یورپی یونین کی اسرائیل کے لئے بھرپور حمایت
اس ہسپانوی عہدے دار نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک بار پھر صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے شہریوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے یورپی ممالک سے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
ٹول ریٹس میں ایک بار پھر 50 فیصد تک اضافہ
?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تین ماہ سے بھی کم عرصے میں نیشنل
اپریل
خیبرپختونخوا: بونیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
?️ 13 اپریل 2024بونیر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب
اپریل
شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے
جنوری
وزیراعظم نےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے احترام
نومبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل پرستی کا جائزہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: کوئی بھی صیہونی حکومت کو نسل پرست حکومت قرار دے
فروری
گرین لینڈ کے معاملے پر ٹرمپ کے نمائندے کے متضاد بیانات
?️ 24 دسمبر 2025گرین لینڈ کے معاملے پر ٹرمپ کے نمائندے کے متضاد بیانات امریکی
دسمبر
انصار اللہ: قافلہ ثمود پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل پوری انسانیت کا دشمن ہے
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رکن محمد الفرح نے
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے صیہونی حکومت کی مکمل برتری خاک میں مل گئی
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست نے دہائیوں تک اپنے آپ کو فوجی برتری،
اکتوبر