?️
سچ خبریں:یمن کے صوبہ المہرہ میں سعودی اور غیر ملکی افواج کی موجودگی کے خلاف ہزاروں یمنیوں نے بڑے پیمانے پر مظاہروں میں حصہ لیا۔
یمن کے صوبہ المہرہ میں عوام نےوسیع پیمانے پرمظاہروں میں یمنی جھنڈے اور بینرز اٹھا کر سعودی ، اماراتی اور غیر ملکی افواج کے خلاف نعرے لگائے، انہوں نے یمنی صوبوں پر سعودی قبضے کو مسترد کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے سعودی اور اماراتی افواج کی موجودگی پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جو بھی بحیرہ عرب میں جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت پر حملہ کرنے کی کوشش کرے گا وہ اس کا مقابلہ کریں گے۔
صوبہ المہرہ کے لوگوں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبضہ کرنے کے منصوبے اور اس کے اوزاروں کو ناکام بنانے کے لیے قومی طاقتوں کو ایک ساتھ مل کرمقابلہ کرنا چاہیے اس لیے کہ قابض دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو المہرہ لانے کے لیے کوشاں ہیں۔
بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دوران بیان میں کہا گیا ہے کہ المہرہ صوبہ سماجی بقائے باہمی کے منفرد نمونے کی نمائندگی کرتا ہے جو یکجہتی، تعاون اور بھائی چارے کے جذبے پر مبنی ہے،مظاہرین نے ایک بار پھر عالمی برادری ، اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی قابضین پر دباؤ ڈالیں کہ وہ صوبے کے تمام حصوں سے اپنی افواج واپس بلا لیں۔
انہوں نے ان تمام الزامات کی تردید کی کہ سعودی اور اماراتی قابض اس صوبے کے لوگوں کو ترقی دینےکوشش کر رہے ہیں،ساتھ ہی انہوں نے عالمی برادری کے سامنے المہرہ کی عوام کو بدنام کرنے کے لیے سعودی قابض کے استعمال کردہ طریقوں کی شدید مذمت کی، انہوں نے سرکاری ، ملٹری اداروں اور تنظیموں کو برقرار رکھنے اور صوبے کے امور کے انتظام میں آئین اور قوانین کے مطابق انہیں مضبوط کرنے میں اپنے مضبوط موقف کی تجدید کی۔


مشہور خبریں۔
کورونا وائرس کی تینوں ویکسینوں میں کیا مماثلت ہیں
?️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} دنیا بھر کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس
فروری
سعودی اتحاد کی187 مرتبہ نے الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ
اکتوبر
سعودی عرب میں درجنوں قیدیوں کا نامعلوم انجام
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کی تنظیم سندھ نے سعودی حکام کی جیلوں
جنوری
یمن میں متحدہ عرب امارات کے بھیس میں اسرائیل سرگرم
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی ایک ویب سائٹ نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی
جنوری
ہماری امریکہ سے دشمنی نہیں، لیکن روس کے خلاف جنگ شروع ہو چکی ہے: ماسکو
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ ماسکو
فروری
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دنیا بھر کے ممالک اور رہنماؤں کا ردعمل
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا کے مختلف ممالک اور اہم سیاسی شخصیات نے غزہ میں
جنوری
غزہ پر صہیونی حملے میں 5 صحافیوں کا قتل/ الجزیرہ کا مشہور رپورٹر شہید
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کے ارد گرد صحافیوں کے
اگست
غزہ میں 5 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کے 4 اہم اشارے
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور فلسطینی استقامت کاروں کے
مئی