?️
سچ خبریں:المہرہ صوبے میں پرامن دھرنا کمیٹی کے سربراہ نے اس صوبے میں برطانوی قبضے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
الوقائع السعودی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ المہرہ میں پرامن دھرنا کمیٹی کے سربراہ شیخ علی سالم الحریزی نے انکشاف کیا کہ برطانوی افواج نےاس صوبے میں جاسوس بھرتی کیے ہیں اور ان کے لیے انٹیلی جنس چینلز کھولے گئےہیں۔
شیخ الحریزی نے الغیضہ شہر میں بدھ کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیاکہ سعودی افواج المہرہ صوبے میں غیر ملکی افواج کے داخلے کی بنیاد ہیں،الحریزی نے مزید اس بات پر زور دیا کہ سعودی افواج نے المہرہ قبائل اور اس سے ہٹ کر ملیشیا تشکیل دی اور صوبے میں عام شہریوں کو دبانے کے لیے انھیں تربیت اور مالی امداد فراہم کی۔
انہوں نے سعودی عرب پرالمہرہ قبائل کی توہین کرنے کا الزام بھی لگایاجنہوں نے انہیں مالی پیشکش کے ذریعے لالچ دینے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت یمنیوں کے ساتھ جنگ کر رہی ہے ، جس میں تازہ ترین یمنی پناہ گزینوں کو سعودی شہروں سے بے دخل کرنا ہے ، اس لیے کہ سعودی قیادت میں بننے والا عرب جارح اتحاد یمن کے خلاف مارچ 2015 سے جنگ کر رہا ہے اور یمنیوں کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے۔
المہرہ پرامن دھرنا کمیٹی کے سربراہ نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ نوآبادیات اور قابضین کے خلاف جدوجہد کے تمام تجربات سے آگاہ رہے اور اس بات پر زور دیا کہ 2019 میں امریکی فوجی المہرہ چھوڑ کر المکلا چلے گئے جس کے بعد ان کی جگہ پر برطانوی فوجی آگئے۔
الحریزی نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ المہرہ میں برطانوی فوجیوں کی آمد مستقبل میں دیگر برطانوی فوجیوں کی آمد کی راہ ہموار کرے گی تاہم غیر ملکی افواج کو یادرہے کہ انھیں یمنی عوام اور مزاحمتی گروہوں کا سامنا کر نا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
یمنیوں کی زندگیوں کو بحال کرنا بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو سے زیادہ مشکل ہے: اقوام متحدہ کے عہدہ دار
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار برائے انسانی امور نے
دسمبر
ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا کے لیے علیحدہ ایپ بنائے جانے کا انکشاف
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے
جولائی
امریکی چودھراہٹ کے سامنے جھکنے والے نہیں:ایران
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں امریکی
اپریل
ٹرمپ کا اپنی حریف کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹ
اکتوبر
سعودی آرامکو کے ساتھ تعاون کی وجہ سے گوگل پر کڑی تنقید
?️ 20 فروری 2023گوگل کو سعودی تیل کمپنی آرامکو کے ساتھ تعاون پر شدید تنقید
فروری
شام کے خلاف سازش پر امریکہ کے 500 بلین ڈالر خرچ:عطوان
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے تجزیہ نگار نے میدانی مشاہدات کا حوالہ دیتے
مئی
پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل سے خارج
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ
جولائی
حماس کا اسرائیلی فوج کو کرارا جواب
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں عربی زبان میں
دسمبر