?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کامیاب جوہری تجربے کو 24 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط اقتصادی قوت بنانے کا عزم کیا ہے۔
یومِ تکبیر وہ دن ہے جب پاکستان جوہری طاقت بنا تھا، اس دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ ’ 1998 میں آج کے دن وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے جرأت مندی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو جوہری طاقت بنایا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہم نے پاکستان کو اقتصادی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ان سب سے تشکر کا اظہار کیا جنہوں نے ملک کا ’ناقابل تسخیر‘ دفاع کیا۔
اس موقع پر دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ ’ 1998 میں جوہری تجربے کا مظاہرہ صرف ملک کی سالمیت کے تحفظ، آزادی اور خودداری کے عزم کے لیے نہیں کیا گیا تھا بلکہ یہ جنوبی ایشیا میں حکمت عملی کے توازن کو برقرار رکھنے کا عزم بھی تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ’ پاکستان نے کسی بھی شکل میں جارحیت یا مہم جوئی سے بچنے کی اپنی صلاحیت کو برقرار رکھتے ہوئے جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی امن اور استحکام کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پاکستان تمام ریاستوں کے لیے عدم امتیاز اور مساوی تحفظ کے اصولوں پر مبنی عالمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں شراکت دار ہے‘۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ’پاکستان جوہری ہتھیاری کی برآمدات کو کنٹرول کرنے، اس کے تحفظ اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنے وسیع معیارات کو تسلیم کرتاہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی سے متعلق علاقائی خدشات پاکستان کی اسٹریٹجک رسٹرینٹ رجیم ( ایس آر آر) کو نمایاں کرتی ہے، جس میں تنازع کشمیر، جوہری اور میزائلوں کی روک تھام اور روایتی توازن سمیت تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے سائنسدانوں، انجینئر اور ٹیکنشنز کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے’ پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنایا‘۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان میں توانائی، پانی اور خوراک کی حفاظت، تعلیم، صحت، زراعت اور صنعتی شعبوں میں پاکستان کے ایٹمی ٹیکنالوجی کے فائدہ مند استعمال کو بھی اجاگر کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی جوہری پاور پلانٹ یونٹ-3 کو اس سال کے شروع میں کامیابی کے ساتھ قومی گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) ملک بھر میں کینسر کے 20 ہسپتال چلا رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس ان نیوکلیئر سیکیورٹی، جسے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے تسلیم کیا ہے کہ جوہری سیکیورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی تربیت فراہم کر رہا ہے


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا میں ایک روز میں سال کے سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ
?️ 2 اکتوبر 2022خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 476 نئے انفیکشن ریکارڈ
اکتوبر
ہم نے تیاری کی سطح کو بڑھا دیا ہے: فلسطینی استقامتی گروپ جوائنٹ روم
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی استقامتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر کی کمان نے پیر
مئی
ایران امریکہ جوہری مذاکرات کا مستقبل
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات عالمی سطح
اپریل
دہشتگردی نہ روکنے پر پاکستان نے طالبان مشن کے نائب سربراہ کو ڈی مارش دیدیا
?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے
دسمبر
چین اور بھارت روس کی جنگی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں:فن لینڈ کا وزیر دفاع
?️ 13 نومبر 2025 چین اور بھارت روس کی جنگی معیشت کو سہارا دے رہے
نومبر
پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ محمد علی، عطا تارڑ
?️ 24 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر نجکاری کمیشن محمد علی نے وزیر اطلاعات
دسمبر
اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور
مارچ
وزیر اعظم نے آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
اکتوبر