?️
سچ خبریں:ہنگری کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے اس ملک کے دارالحکومت میں ایک مظاہرہ کرتے ہوئے اجرتوں میں اضافے اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
ہنگری میں طلباء، لیکچررز اور دیگر طبقوں پر مشتمل مظاہرین کے ایک گروپ نے اس ملک کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں 10 کلومیٹر طویل انسانی زنجیر بنائی جس سے زیادہ اجرتوں اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبے کے لیے مظاہروں میں شدت پیدا ہوئی۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، یاد رہے کہ ستمبر میں، احتجاج کرنے والے ہنگری کے اساتذہ نے "میں پڑھانا چاہتا ہوں” کے نام سے ایک احتجاجی تحریک شروع کی اور زیادہ اجرتوں اور ملازمین کی مناسب فراہمی کا مطالبہ کرنے کے مقصد سے سول نافرمانی شروع کی، انہوں نےوہ اپنے ہڑتال کے حق پر عائد پابندیوں پر بھی اعتراض کیا۔
روئٹرز نے لکھا، بوڈاپیسٹ شہر کے ایک ہائی سکول نے اس احتجاجی تحریک میں شامل ہونے پر کئی احتجاج کرنے والے اساتذہ کو نوکری سے نکال دیا، یاد رہے کہ ہنگری کے قوم پرست وزیر اعظم وکٹر اوربان کو 2010 کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے اقتدار میں آنے کے بعد سے سب سے مشکل معاشی چیلنج کا سامنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہنگری کو پڑوسی ملک یوکرین میں جنگ کے نتائج کا سامنا کرنے اور ملکی کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کی وجہ سے اس ملک میں مہنگائی گزشتہ 26 سالوں میں غیر معمولی ریکارڈ تک پہنچنے والی ہے جس کے بعد تجزیہ کاروں کو ہنگری کی معیشت کا دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے:آرمی چیف
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
مئی
امریکی وزیر خارجہ کا مغربی ایشیا کا ممکنہ دورہ
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے آغاز
فروری
ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویژن کو منتقل کردیا، وزیر خزانہ
?️ 26 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
فروری
روس میں جعلی خبریں نشر کرنے پر پابندی؛بی بی سی کا کام ختم
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:روس میں بی بی سی نیوز سروس نے حال ہی میں
مارچ
جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو وراننگ
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے شمالی کوریا کی وزارت دفاع
جولائی
نیوزی لینڈ کی فوج سے زیادہ ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی تھی
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا
ستمبر
مشرقی شام پر ایک بار پھر ترکی کی یلغار
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:شمالی شام کے الحسکہ صوبے میں ترکی نے ایک بار پھر
دسمبر
عراق کا ترک اور PKK فورسز سے اس ملک سے نکل جانے کا مطالبہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ترک فوج اور
جولائی