حج کے دوران عازمین کی سہولت کیلئے ’پاک حج ایپ‘ کا افتتاح

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ سال حج کے دوران پاکستانی عازمین کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے’پاک حج ایپ’ کا آغاز کردیا گیا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف اور مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر انیق احمد نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف اور نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن ’پاک حج‘ کا اجرا کیا۔

ڈاکٹر عمرسیف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ حج ایپ عازمین حج کی نقل وحرکت کی نگرانی میں مدد دے گی اور ان کے موجودہ مقام، وقت اور ان کی منزل کی جانب درست سمت کے بارے میں رہنمائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کیلئے ایپ کو مختلف زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپ کے ذریعے عازمین حج کے دوران فراہم کی گئی سہولتوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکیں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ابتدا میں ایپ اردو اور انگریزی زبان میں ہو گی جبکہ بعد میں پاکستان کی مزید علاقائی زبانوں کو بھی اس میں شامل کر لیا جائے گا۔

انیق احمد نے کہا کہ حج ایپ عازمین کو روانگی کے وقت سے لے کر گھر واپسی تک رہنمائی اور سہولت فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نگران وزیر مذہبی امور ڈاکٹر انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ حج گزشتہ سال کے مقابلے میں سستا ہوگا۔

حکومت نے 20 دنوں کے لیے مختصر حج پیکج بھی متعارف کروایا ہے، جس کی لاگت عام پیکج کے مقابلے میں 80 ہزار روپے زیادہ ہوگی۔

سعودی حکام نے پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار کا حج کوٹہ مہیا کیا ہے، جس میں نصف نجی حج آپریٹرز کے لیے ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی اسپانسر اسکیم کے ذریعے حج کر سکیں گے اور وہ اپنی طرف سے کسی کو نامزد بھی کرسکتے ہیں مگر صرف امریکی ڈالر میں ہی رقم کی ادائیگی قبول کی جائے گی۔

اسپانسر شپ اسکیم کے چارجز ملک کے شمالی علاقہ جات سے جانے والوں کے لیے 3 ہزار 800 ڈالر اور جنوبی حصے سے جانے والوں کے لیے 3 ہزار 765 ڈالر ہوں گے۔

سرکاری حج کے لیے درخواستیں 27 نومبر سے 23 دسمبر 2023 تک بینکوں کے ذریعے موصول کی جائیں گی۔

نگران وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت نے گزشتہ تین ماہ حج پالیسی 2024 پر کام کیا، پچھلے سال حج کے اخراجات 11 لاکھ 70 ہزار روپے آئے تھے جبکہ رواں سال اس کی کُل لاگت تقریباً 10 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگی، انہوں نے مزید بتایا کہ ایک لاکھ روپے کی کمی معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر کی گئی ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی تھی کہ حکومت سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حج میں ہر کسی کو 30 کلو گرام کے ایک، ایک سوٹ کیس فراہم کرے گی۔

مشہور خبریں۔

آخرکار نیتن یاہو نے حزب اللہ کے میزائلوں کے سامنے ہتھیار ڈال ہی دیے

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور عرب دنیا کے معروف

افغان طالبان رجیم کا جھوٹا پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب

?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) افغان طالبان رجیم کا جھوٹا پروپیگنڈا ایک بار

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات افسوسناک، ان میں کوئی صداقت نہیں: امریکی سفیر

?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے

امریکی اشتعال انگیز اقدامات عالمی امن کے خطرہ:ایران

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:ایران نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی کے دورۂ

آج رات 10 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی،خرم دستگیر

?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے

یوراگوئے کا وینزویلا کے معاملے پر سفارتی موقف 

?️ 7 جنوری 2026 سچ خبریں: حال ہی میں وینزویلا میں نکولس مادورو کی گرفتاری

ایران کو غنی‌سازی سے روکنے پر راضی کرنا ناممکن ہے: وندی شرمن

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں: امریکہ کے سابق پولیٹیکل ڈپٹی سیکرٹری اور 2015 کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے